Haqeeqi Mohabbat By Usman Atis

      No Comments on Haqeeqi Mohabbat By Usman Atis
Haqeeqi Mohabbat By Usman Atis

حقیقی محبت

ازقلم: عثمان عاطسؔ

محبت، محبت، کیا ہے محبت؟ کیسی ہوتی ہے محبت؟ کیوں کی جاتی ہے محبت؟ محبت کے بارے بہت کچھ لکھا گیا، پڑھا گیا اور سنا گیا ہے۔ کسی نے کہا محبت کی جاتی ہے تو کوئی بولا محبت کی نہیں جاتی بلکہ ہو جاتی ہے۔ میرے نزدیک محبت اک حسین جذبہ ہے جو ہر انسان کو زندگی میں کبھی نا کبھی ضرورعطا ہوتا ہے اب یہ ضروری نہیں کہ محبت کسی لڑکی سے ہی ہو بلکہ یہ توکسی سے بھی ہو سکتی ہے۔

محبت ایک ایسے جذبے کا نام ہے، جو کبھی تو انسان کو پَل بھر میں نصیب ہو جاتا ہے اور کبھی سالوں سال گزر جاتے ہیں لیکن انسان کا دامن محبت سے خالی رہتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو محبت دو طرح کی ہوتی ہے

مجازی محبت،  حقیقی محبت

Haqeeqi Mohabbat By Usman Atis

مجازی محبت: انسان کا دنیا کی کسی حسین چہرے کی طرف مائل ہو جانا یا کسی چیز کو اس حد تک چاہنا کہ اسکو حاصل کرنے کے ہر ممکن کوشش کرنا وہ گھر، گاڑی اور مکان وغیرہ وغیرہ سے محبت مجازی محبت کہلاتی ہے۔
حقیقی محبت کہتے ہیں جو انسان کواللہ اور اسکے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے یا کسی شخص سے اللہ اور اسکے رسول کے لئے محبت ہو اسکو حقیقی محبت کہتے ہیں۔

مجازی محبت کی معراج توصرف اور صرف دنیا ہی ہے اور دنیا کا ایک قائدہ ہے کہ اسکی ہر چیز ایک نا ایک دن ختم ہو جانی ہے ، دنیا نام ہی زوال کا ہے پھر ایسی چیز سے محبت کرنا جس کو زوال ہو یہ انسان کی بہت بڑی ناکامی ہے میرے خیال میں، اب یہ خیال درست بھی ہو سکتا ہے اور۔۔۔۔؟؟

Haqeeqi Mohabbat By Usman Atis

جبکہ اسکے برعکس حقیقی محبت میں انسان کو اس ذات کی محبت ملتی ہے کہ جس محبت کو کبھی زوال نہیں۔ اس محبت میں انسان کو دنیا اور آخرت کی کامیابیاں ملتی ہیں۔ کیونکہ جسکو اللہ مل گیا اسے سب کچھ مل گیا اور جیسے اللہ نہ ملا اسے کچھ نہ ملا۔

تو قارئین محترم ہمیں وہ محبت کرنی چاہیے جس میں ہمارا دنیا اور آخرت کا فائدہ ہو ناکہ وہ محبت جس میں سراسر خسارہ ہی ہو، عقل مند شخص وہی ہے جو اپنے نفع کا سودا کرے نقصان کا نہیں۔ اس دعا کے ساتھ اجازت چاہوں گا کہ اللہ تعالی ہمیں اپنی حقیقی محبت عطاء کرے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *