Hamd e Bari Tala And Naat e Rasool Maqbool Lyrics In Urdu

Hamd e Bari Tala And Naat e Rasool Maqbool Lyrics In Urdu

حَمد بارئ تعالیٰ اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش خدمت ہیں۔

نَظر چار سُو آئے رَحمت خُدا کی
دوعالم پہ چھائی عِنایت خدا کی

ذَرا مَن کی آنکھوں کو کھولو تو جانو
ہر اک شے سے ظاہر ہے قدرت خدا کی

سَجا جو سِتاروں کا اِک آشیانہ
جَڑے چاند سُورج ہے عَظمت خُدا کی

جو کرتا مُیسّر خُدا رِزق سب کو
ہے وعدہ خُدا کا سَخاوت خُدا کی

بَیاں کرتا ہے چَشمہء آبِ زَم زَم
وہ شفقت خُدا کی محبّت خُدا کی

کہ طوفان میں جو اُتاری تھی کَشتی
دِکھانی تھی سب کو وہ حِکمت خُدا کی

براھیم کے عِشق کا اِمتحاں تھا
تھا نَمرود ناری…تھی وَحدت خُدا کی

دَھڑکتے ہیں دِل جب تو کرتے ہیں رَب رَب
دِلوں پر ہے ایسی حکومت خدا کی

خُدا نے بنائی یہ ساری خُدائی
خُدا جانتا ہے…مشیّت خُدا کی

نفیس اپنے رَب کو اگر کر لے راضی
خُدا پھر ہے تیرا….ہے جنّت خُدا کی

 نفیس احمد نفیس ناندوروی صاحب

 نعت ساقی کوثر شافی محشر حضرت محمد ﷺ

Hamd e Bari Tala And Naat e Rasool Maqbool Lyrics In Urdu

حشر کے میدان میں مژدہ سنایا جائے گا
خلد میں امت کو لے کر کملی والا جائے گا

نعت گوئی کا مری دفتر جو کھولا جائے گا
فرش سے تا عرش نسبت کا اجالا جائے گا

ہے دعا اک بار دیکھوں روضۂ اطہر کو میں
جیتے جی پھر دور آنکھوں سے نہ نقشہ جائے گا

جام کوثر حشر میں ہم عاصیوں کو ہے یقیں
آپ کے دستِ مبارک سے پلایا جائے گا

لاکھ ہوں پیدا یہاں کاذب نبی کاذب خدا
” پر نظامِ مصطفیٰ ہرگز نہ بدلا جائے گا ”

پائے گا انعام تو بھی نعت گوئی کا ضرور
وہ بھی دن آئے گا نازش تو بھی طیبہ جائے گا

نوازش نازش مارولی صاحب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *