Best Urdu Poetry Ke Zair e Ehtimaam Eid Milan Mushaaira

Best Urdu Poetry Ke Zair e Ehtimaam Eid Milan Mushaaira

ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ

رپورٹ: ثمینہ ابڑو

ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے زیر اہتمام 1 جولائی بروز ہفتہ شام 7 بجے ایک منفرد اور شاندارغیر طرحی صوتی و تحریری مشاعرے کاانعقاد کیا گیا۔ ہمیشیہ کی طرح اس خوبصورت محفل کے منتظم اعلی محترم توصیف ترنل “بانی وچیئرمین ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری” تھے۔

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-02-pm

محترم ڈاکٹر فرحت عباس شاہ نے صدر مشاعرہ کے فرائض بہ احسن انجام دیے، محترم امیرالدین امیر بیدر “کرناٹک انڈیا” مشاعرہ کے مہمان خصوصی اور محترمہ ہاجرہ نور احمد زریاب صاحبہ “مہاراشٹر بھارت”مہمان اعزازی تھیں، جبکہ مشاعرہ کی نظامت محترمہ ثمینہ ابڑو “لاڑکانہ سندھ پاکستان ” نے کی۔

مشاعرے کا آغاز روایتی انداز میں حمد باری تعالی سے ہوا حمد پیش کرنے کی سعادت محترم نفیس احمد نفیس صاحب کو نصیب ہوئی بارگاہ الہی میں اپنا حمدیہ کلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا۔

“جو کرتا میسر خدا رزق سب کو
ؑہے وعدہ خدا کا سخاوت خدا کی”

nawazish nazish

حمد کے بعد محترم نوازش نازش مارولی صاحب “انڈیا” نے نعت رسول مقبول پیش کرتے ہوئے کہا

“نعت گوئی کا مری دفتر جو کھولا جائے گا
فرش سے تا عرش نسبت کا اجالا جائے گا

سامعین گرامی نے نہایت عقیدت واحترام سے حمد و نعت سننے کی سعادت حاصل کی اور شعراء کو خوب داد دی، پھر مشاعرے کا باقائدہ آغاز ہو گیا، ناظمہ باری باری شعراء و شاعرات کو خوبصورت اشعار اور دلنشیں القاب سے بلاتی رہیں اور تمام شعراء کرام نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین محفل کو محسور کر دیا اور خوب داد و تحسین پاِئی۔ مشاعرے میں شریک شعرا کرام کا نمونہء کلام پیش خدمت ہے۔

نصیر حشمت گرواہ چنیوٹ پاکستان

اور لوگوں سے تو ہنس کر ہی وہ ملتے ہیں نصیر
ہم پہ ہوتی ہے مگر ان کی عنایت کم کم”

شگفتہ شفیق کراچی پاکستان

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-03-pmز ند گی سے پیار تو ہم کو شگفتہ تھا بہت
وہ ملا تو ز ند گی کی آ رزو بڑ ھتی ر ہی”

محترم ظہیر احمد ضیا بھمیرآزاد کشمیر

ہم کو پتھر ضیاء! سمجھتے ہیں
وہ کہ جن کا ہوا خدا پتھر

محترم.نوازش نازش مارولی، انڈیا

نازش عطائے رب ہے مجھے ذوق شاعری
حسن غزل میں کب کوئی میرا کمال ہے”

محترم شوزیب کاشر، راولاکوٹ آزاد کشمیر

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-12-pm1

افسوس بہت دیر سے آیا ہے تو کاشرؔ
اس پانچ مئی کو مری شادی ہے چلا جا

محترم عتیق گرواہ چنیوٹ پاکستان

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-06-pm

عادل کا دل بڑا ہے قلبِ عتیق سے بھی
تسلیم ہو رہا ہے سب کچھ کہا ہمارا

محترم بشیر مہتاب، جموں کشمیرانڈیا

ان کی نگاہِ ناز کا یہ بھی ہے ایک رنگ
جیسامیں پہلےرہتا تھا ویسا نہیں رہا

محترم علی شیدا جموں کشمیر، انڈیا

وقت اک دن ساتھ شیدا چھوڑ دے گا بے وفا
عید آئے گی مگر ہم کو کہاں پائے گی عید

محترم ندیم ملک کنجروڑ، پاکستان

ابهرا ہے بحر عشق سے لاچار یہ ندیم
کچه اس لے حیات سے ہے مجه کو اختلاف

محترم عبدالغفار واحد-سورت، انڈیا

حقیقت کی دنیا میں آجاؤ واحد
یہیں چھوڑ دو سب فسانے کی باتیں

محمد شیراز غفور، پاکستان

ہجر سے جب کوئی گلہ ہی نہیں
وصل میں خاک پھر خوشی ہو گی

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-04-pmمحترم علی اکبرملتان، پاکستان

ہے نشانی، مَرا ہے تجھ پہ علی
بعد مرنے کے تن اگر مہکے

محترمہ گل نسرین ملتان، پاکستان

“رکی ہیں کیا سوچیں قلم میں ترے گل
زباں پر ہیں نوحے ، زہن پر بلایں”

محترم احمد بلال، یو اے ای

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-05-pmکوئی تعویذ دو رد بلا کا
میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے

محترم نعیم ساحرساکلی، انڈیا

ان کا اٹھنا ہی قیامت نہیں ہوتا ساحر
“نیچی نظریں بھی قیامت کا اثر رکھتی ہیں

محترم سید محمد ہادی، پاکستان

ہادی اُس کے پاس تیرا کوئی تحفہ کیا بچا
ہاں مگر خوں سے لکھی
تحریر آدھی رہ گئی”

مہمان اعزازی محترمہ ہاجرہ نور زریاب

زریاب گر بحال ترا اعتماد ہے
تری شکست میں بھی سلامت وقار سا

مہمان خصوصی محترم امیر الدین امیر بیدرکرناٹک بھارت

ہر اک حَسین حُسن پہ مغرور ہے بہت
ٹہرا وا امیر بھی یے آئینہ لئے

صدر مشاعرہ محترم ڈاکٹر فرحت عباس، اسلام آباد پاکستان

whatsapp-image-2017-07-03-at-5-31-10-pm

عشق دریا کی صعوبت بھی بلا ہے فرحت
کوئی اس ہیبت ِ مطلق میں اتر کر دیکھے

آخر میں مہمان خصوصی و اعزازی، صدر مشاعرہ اور منتظم اعلی محترم توصیف ترنل نے شرکاء مشاعرہ اور ناظم مشاعرہ کی تعریف کی اس طرح رات گئے یہ خوبصورت محفل اختتام پذیر ہوئی۔  فرحت 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *