Duniya Ka Sasta Tareen City Pakistan Main

Duniya Ka Sasta Tareen City Pakistan Main

دنیا کا سستا ترین شہر پاکستان میں؟

تحریر: ببرک کارمل جمالی

روشنیوں کا شہر کراچی اب دنیا کا سستا ترین شہر بن گیاہے۔ پاکستان کے بہت سے شہر بہت سی چیزوں کی وجہ سے مشہور ہوں گے۔ مگر آبادی کے لحاظ سے کراچی سب سے ذیادہ مشہورشہر ہے۔ جو اس شہر میں داخل ہوا اسی شہر کا ہو جاتا ہے بابا قوم کا شہر دنیا میں بہت سی چیزوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ جن میں ایک کھارے پانی کا سمندر دوسرا انسانی آبادی کے سمندر اور اب تیسرا سستا ترین شہرمیں بہت مشہور ہے۔

Duniya Ka Sasta Tareen City Pakistan Main

جو بھی اس شہرمیں داخل ہوگا وہ اپنے آپ کو ڈھونڈتاں رہ جائے گا حالیہ دنوں ایک رپورٹ دیکھی توحیران رہ گیا۔ جس شہر میں روز خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے کیا یہ شہر دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شمار ہوگا۔ یہ شہر دنیا کے سستے ترین شہروں میں چوتھے نمبر پہ آ گیا اس شہر کو میں نے قریب سے دیکھا اس شہر میں داخل ہونا آسان مگر نکلنا بہت مشکل ہے۔

شہر قائد نے مائی کولاچی سے سفر کا آغاز کیا اور مائی کولاچی نے کراچی تک بہت سارے دکھ سکھ دیکھئے ہیں۔ اس شہر کے اندر لاکھوں لوگ نہیں بلکہ اب کروڑوں لوگ اپنے سینے میں سما دیئے ہیں جو دن ہو یا رات اپنے کام سے کام میں لگے ہوئے ہیں کسی کو یہ پتا نہیں کہ اس شہرکوکیسے مکمل گھومنا چاہئے۔ حتاکہ یہ کراچی والے لوگ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ یہ شہر کہاں سے شروع ہوتا ہے اور کہاں پہ ختم ہوتا ہے۔

Duniya Ka Sasta Tareen City Pakistan Main

اس شہر کے لوگ ایک سروے کے مطابق اپنی روزمرہ زندگی کے اخراجات کیلئے زیادہ رقم خرچ نہیں کرنی پڑتی ہے۔ ایک سو کی شرٹ اور سو روپے کی پینٹ میں بھی زندگی گزارنے والے لوگوں کو اب پتا چلا کہ یہ شہر دنیا کا سستا شہر بن جائے گا۔ دنیا کے سستے شہروں میں پہلے نمبر پہ الماتے دوسرے نمبر پہ لاگوس تیسرے نمبر بنگلور اور چوتھے نمبر پہ کراچی ہے۔

یہ پاکستان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اس شہر میں چور، بھتہ خور، دہشت گرد، امیر، غریب محب وطن اور غدار وطن، سب کو اپنے سینے میں سما لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سستے ترین شہر میں بہت سی چیزیں بہت سستی مل جاتی ہیں جن میں ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تعاون اور حادثات دنیا میں بہت مشہور ہے۔ ہرسال حادثات میں پندرہ سو لوگ اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اس شہر کے لوگوں کو کبھی خوراک کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Duniya Ka Sasta Tareen City Pakistan Main

ہاں البتہ اس شہر کی بڑھتی آبادی نےاس شہرکو ہیٹ اسٹروکس میں ضرور لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا ہے پچھلے سال دو ہزار سے زائد لوگ اس وجہ سے اپنی زندگی کی سانسیں روک لی ہیں۔ دنیا کا سستے ترین کی لسٹ میں شامل شہر کراچی مسلمان ممالک کا سب سے سستا ترین شہرکا اعزاز بھی اپنے نام کر چکا ہے۔ اس شہرمیں اخراجات کم ضرورمگر اختلافات سیاسی جماعتوں کے سب سے زیادہ ہیں۔

پورے ملک میں سب سے ذیادہ اختلافات سیاسی جماعتوں میں کراچی میں پائے جاتے ہیں اس شہر کو اخراجات کے ساتھ اختلافات کا شہر بھی کہا جا سکتا ہے۔ دنیا کی ہرضرورت کی اشیاء آپ کو اسی شہر میں ملے گی اور اسکے ساتھ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں تو یہ شہر آپ کو آپ کی منزل تک پہنچانے میں دیر نہیں کریں گا۔ پاکستان میں سے زیادہ گاڑیاں کی خرید وفروخت اسی شہر میں ہوتی ہے۔ اور سب سے زیادہ لوکل بسس بھی اسی شہر کی قسمت میں ہیں۔

Duniya Ka Sasta Tareen City Pakistan Main

سب سے زیادہ تعلیمی ادارے بھی اسی شہر کی قسمت میں ہیں اور سب سے زیادہ ہسپتال بھی اسی شہر کی قسمت میں ہیں۔ ویسے کراچی کی قسمت بہت اچھی ہےمگر روزمرہ زندگی میں خون کی ہولی اچھی نہیں ہے اب اس خون کی ہولی کو بھی ختم کرنا چاہیے۔ دنیا جنتی بھی گھومنی ہے گھوم لیجئے مگر کراچی تو کراچی ہے……..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *