Duniya Ka Khobsorat Chehra By Babrak Karmal Jamali

      No Comments on Duniya Ka Khobsorat Chehra By Babrak Karmal Jamali
Duniya Ka Khobsorat Chehra

تحریر: ببرک کارمل جمالی

جب ہم بچے تھے۔ گاؤں کے رہواسی تھے۔ ننگے پاؤں گاؤں میں گھوما کرتے تھے۔ زمین کی نرم مٹی پر چلتے چلتے جینے کا سلیقہ سیکھ رہے تھے ۔ ہمیشہ میری شلوار کا ایک پائنچہ پھٹا ہی ہوتا تھا جس کی سلائی کیلئے دوسرے گاؤں جانا پڑتا تھا کیونکہ ہمارے گاؤں میں کوئی درزی نہیں تھا اس لئے نہ ہم دوسرے گاؤں جاتے تھے نہ سلائی ہو پاتی تھی اس وقت قمیض کا تو کوئی رواج ہی نہیں ہوتا تھا نہ ہمیں کوئی نئی قمیض ملتی تھی۔

بس گھومتے پھرتے پتہ نہیں چلتا تھا کیسے کشمیر کی گلیوں میں دن سے رات اور رات سے صبح ہو جاتی تھی اور یوں ہم بڑے ہو گئے۔ کشمیر کی ہر گلی جنت سے کم نہ تھی۔ ایک روز مجھے ایک ایڈیٹر کا خط موصول ہوا بھائی کشمیرنمبرکیلئے ایک تحریر چاہیےمیں خوبصورت کشمیر کی گلیوں میں دنیا کے سب سے خوبصورت چہرے کی تلاش میں نکلا پڑا۔Duniya Ka Khobsorat Chehra

مجھے پورے گاؤں میں کوئی خوبصورت چہرہ نہ ملا تو قریبی گاؤں کا رخ کیا شاید وہاں دنیا کا سب سے خوبصورت چہرہ مل جائے مگر وہاں بھی کچھ نہ ملا تو اگلے گاؤں کا رخ کیا قریبی گاؤں انتہائی خوبصورت تھا ہر طرف ہریالی ہی ہریالی تھی مگر کمی تھی تو صرف خوبصورت چہرے کی۔ صبح سے شام ہو گئی مگر خوبصورت چہرہ نہ ملا میرے سامنے ایک نہر تھی جس کی بے فکر و آزاد موجیں تھیں۔

سارا دن کھیتوں، ندی نالوں میں گزر گیا مجھے اس وقت گھر والوں کی طرف سے کوئی روک ٹوک نہیں تھی جہاں بھی جاتا کوئی نہ روکتا تھا امی تو ہمیشہ گوٹھ میں لسی کا بھرا گلاس دے دیتیں میں پی کےنیم کے پیڑ کے نیچے مدہوش ہو کے سو جاتا توامی ایک کپڑا میرے اوپر رکھ دیتی تاکہ میں آرام سے سو سکوں صبح سے شام تک میں نیند کرتا دن سے رات ہو جاتی کچھ پتہ نہ چلتا تھا اسی طرح دن گزرتے گئے۔Duniya Ka Khobsorat Chehra

بچپن کی ساری یادیں اس گاؤں کے چھاؤں میں چھوڑ آئے تھے اور اپنی پڑھائی پہ سب توجہ دے دی سکول سے کالج اور کالج سے پھر یونیورسٹی تک پہنچ گئے اور آخر ایک دن ملازمت بھی مل گئی۔ اس روز زندگی میں پہلی مرتبہ ہم مایوس تھے وہ تھے خوبصورت چہرے کی وجہ سے جو کہیں نہیں مل رہا تھا۔

خوبصورت چہرے کی تلاش نے میری نیندیں حرام کر دی تھیں نہ خوبصورت چہرہ ملا نہ سکون کی روٹی بھلا کون مسافر کو سکون کا گھر اور سکون کی روٹی دے گا۔ پورے کشمیر جنت نظیر میں کہیں نہ امی کے ہاتھ جیسی چاۓ ملی نہ روٹی۔ پورے کشمیر میں محبتیں جواں تھیں، بھائی چارے کی بھینی بھینی مہک سے فضا چار سو معطر تھی ہر چیز کو مل بانٹنے کا رواج عام تھا۔Duniya Ka Khobsorat Chehra

میں ایک ایسےگاؤں کی ایک گلی سے گزرا جہاں بہت سے بچے ننگے پاؤں گھوم رہے تھے اور کھیل رہے تھے حتیٰ کہ بڑے بھی چپل سے محروم لگ رہے تھے میں نے ایک ماں کی گود میں ایک بچہ دیکھا بہت پیارا بچہ تھا بہت خوبصورت بچہ تھا اس کی ماں اس کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی تھی میں اس بچے کی ماں کے پاس گیا اور اسے کہنے لگا ماں جی اس بچے کو کھیلنے کیوں نہیں دے رہے ہو۔

تو ماں رونے لگی اور کہنے لگی بیٹا یہ دنیا کا خوبصورت بچہ ہے اس بچے کا چہرہ بہت خوبصورت ہے مگر اس بچے کے ہاتھ پاؤں نہیں ظالم بھارتیوں نے اس کے باپ کو مارا اور اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے آج یہ بچہ میری گود میں ہے ماں رونے لگی آنسو رک ہی نہیں رہے تھے پھر اچانک ماں جی نے چادر اٹھائی میں نے اس ماں کے بچے کو دیکھا تو دنگ رہ گیامیرے سامنے دنیا کا خوبصورت بچہ تھا جس کے دونوں ہاتھ تھے نہ دونوں پاؤں۔

Duniya Ka Khobsorat Chehra

ماں اس بچے کو دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ کہہ رہی تھی۔ دنیا کے بچے کھیل رہے ہیں وہ کھیل بھی نہیں سکتا تھاپھرمیں سوچنے لگا۔ واقعی ہرماں کا بچہ دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ ہوتا ہے وہ بچہ رونے لگا میں وہاں سے آگے نکل پڑا اور رونے لگا میں اس ماں کی طرف دیکھ رہا تھا جس کا بچہ معذور ضرور تھا مگر اپنی ماں کے علاوہ کسی کے ہاں مجبور نہ تھا میں نے اسی وقت قلم اٹھایا اور اس بچے کی داستان لکھ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *