Halqa-E-Fikr-O-Fun Ki Janib Se Dr Imrana Mushtaq Ke Aizaz Main Mushairaa

Dr Imrana Mushtaq Ke Aizaz Main Mushairaa

حلقہء فکروفن کی جانب سے ڈاکٹرعمرانہ مشتاق کے اعزاز میں مشاعرے کا انعقاد

رپورٹ: ڈاکٹر حنا امبرین
لاہور سے تشریف لانیوالی معروف صحافی، کالم نگار، اینکرپرسن، شاعرہ، ادیبہ، چیئرپرسن انٹرنیشنل رائٹرز کونسل اور چیف ایگزیکٹیو بقاء ٹی وی محترمہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کی سعودی دارالحکومت ریاض آمد کے موقع پر حلقہء فکروفن کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہتمم و میزبان حلقہء فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناء امبرین طارق تهے۔

اس تقریب کی نظامت ڈاکٹر حناء امبرین نے خوش اسلوبی سے سرانجام دی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے تلاوتِ قرآن سے کیا جبکہ ہدیہء نعت ڈاکٹر سعید احمد وینس نے پیش کیا، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کا تفصیلی تعارف حلقہء فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے پیش کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ایک صحافی ، کالم نگار، اینکر پرسن، شاعرہ اورادیبہ ہیں، میں انہیں ریاض آمد پر حلقہء فکروفن کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں، عمرانہ ایک اعلی تعلیم یافتہ کشادہ نظر اور معاملہ فہم شاعرہ آسمان ادب پر کہکشاں بن کر جلوہ ہائے صد رنگ بکھیر رہی ہیں. انکی غزل اور نظم کا مطالعہ خوش گوار اور مسرت افزا ہے جبکہ ان کا جذبہ محبت پر یقین اور اعتماد انکی شاعری شہر محبت کی گلیوں میں گشت کرتی اور اس کے باغوں سے پھول چنتی نظر آتی ہے۔

Halqa-E-Fikr-O-Fun Ki Janib Se Dr Imrana Mushtaq Ke Aizaz Main Mushairaa

شعرائے فکروفن عبدالرزاق تبسم، وقار نسیم وامق، عابد شمعون چاند، محمد صابر قشنگ اور حناء امبرین نے اپنے کلامِ دلپذیر سے سامعین کو محظوظ کیا جبکہ محترمہ تسنیم امجد، سجاد چوہدری، چوہدری نصیر احمد، ڈاکٹر محمود احمد باجوہ، احسن عباسی، ذکاء اللہ محسن، الیاس رحیم اور محترمہ فرح احسان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کرنے پر حلقہء فکروفن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن سے دور پردیس میں شعر و ادب کی ترویج و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے واقعی لائق تحسین ہیں، آج کی اس محفل میں انہیں ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے وہ لاہور میں ہیں، انہوں نے سعودی عرب میں ادب کی ترویج وترقی کے لئے حلقہء فکروفن کی خدمات کو سراہا، عمرانہ نے وقار نسیم وامق کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ یہ ان کی ہی وجہ سے ممکن ہوا کہ انہیں شہرِ ریاض میں اتنے اچھے ادبی دوستوں سے ملاقات کا موقع میسر آ سکا، انہوں نے اس موقع پر اپنا کلام بھی عطا کیا جس سے شرکائے تقریب خوب محظوظ ہوۓ۔

Halqa-E-Fikr-O-Fun Ki Janib Se Dr Imrana Mushtaq Ke Aizaz Main Mushairaa

ڈاکٹر طارق عزیز نے ڈاکٹر عمرانہ مشتاق اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ دورِ حاضر میں خواتین نے خوب مقام پیدا کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنادیا ہے کہ ادب وصحافت پر صرف مرد حضرات کی اجارہ داری قائم نہیں ہے اور عمرانہ مشتاق صاحبہ نے ادب کی ترویج اور ترقی کے لئے جو کارہاۓ نمایاں انجام دیئے ہیں یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر طارق عزیز کی جانب سے پر تکلف سحری پر تقریب کا اختتام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *