آج کی شخصیت اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمنا صاحب

آج کی شخصیت اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمنا صاحب

انتخاب: مہر خان

ڈاکٹر آذر تمنا 9 جنوری 1954ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انکے والد جناب فضل الٰہی تمنا بھی خوش گو شاعر تھے اور انکے چھوٹے بھائی یشب تمنا بھی نئی نسل کے ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر آذر تمنا نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ستر کی دہائی میں لاہور سے کیا۔ وہ مختلف اخبارات سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے سید قاسم محمود کے ادارے ‘شاہکار’ سے شائع ہونے والے کئی علمی سلسلوں کی ادارت بھی کی۔ اسی کی دہائی میں انھوں نے کچھ وقت کراچی میں بھی گزارا، پھر وہ اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ نوے کی دہائی میں وہ آسٹریلیا چلے گئے تھے جہاں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ گزشتہ چند برس سے وہ اسلام آباد میں مقیم تھے اور سینٹر فار سیکیورٹی اینڈ پیس اسٹڈیز اسلام آباد سے بطور صدر منسلک تھے۔ یکم مارچ 2014ء کو انہیں دل کا دورہ پڑا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *