Designed Online Poetry Organised By Best Urdu Poetry (Voice)

best urdu poetry

احبابِ گرامی السّلام علیکم

جیسا کہ آپ کو معلوم ھے کہ بتاریخ 3 فروری سنہ 2017 کو بوقت 7 بجے (پاکستانی وقت) بیسٹ اردو شاعری (وائس گروپ)کے زیر اہتمام ایک عالمی صوتی طرحی آن لائن مشاعرہ ھونا قرار پایا ھے۔ جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
اس مشاعرے کی مسندِ صدارت پر پاکستان کے استاد شاعر اور کئی مجموعہ جات کے خالق محترم المقام جناب رحمان فارس (ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد- پا کستان) جلوہ افروز ھونگے۔ اورنظامت کے فرائض جناب ساجد شاہجہانپوری (نینی تال، انڈیا ) کے سپرد کئے گئے ھیں۔
مہمان خصوصی: قبلہ محترم  ارشد محمود
مہمان اعزازی
محترم مختار تلہری (بریلی، انڈیا)
محترم آفتاب ترابی (جدّہ سعودی عربیہ)
محترم فیّاض وردگ (کویت)
محترم ڈاکٹر سراج گلاؤٹھی (انڈیا)
محترمہ ریحانہ کنول (حیدرآباد، پاکستان) ھونگے
مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح، ارکان، بحر، تقظیع، قوافی اور ردیف یہ قرار پایے ہیں۔
“عجب ھے نزاکت غضب بانکپن ھے”

ارکان: فعولَن  فعولَن  فعولَن فعولَن
بحر : متقارب مثمن سالم
تقطیع :221  221 221 221
قوافی:  چمن وطن بدن جلن گھٹن  وغیرہم
ردیف:  ہے

احبابِ ذی وقار سے درخواست ھے کہ وہ اس مشاعرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما ئیں اور اپنے اعلیٰ کلام سے مشاعرے کو کامیابی کی منازل سر کرنے میں معاونت فرمائیں شکریہ۔
نوٹ: اس مشاعرے کی فائنل رپورٹنگ اردو کے علاوہ ھندی انگریزی اور رومن میں بھی کرکے شائع کیجائے گی۔
منجانب: انتظامیہ بیسٹ اردو شاعری(گروپ) اور آن لائن اردو ڈاٹ کام

best urdu poetry members

Assalam-u-Alaikum

As you know that on 3rd of February 2017 at 7:00 pm (PST) vocal designed online poetry organised by Best Urdu Poetry (voice) has been declared. This event’s details has been sent to the group. The responsibilities of the presidency for this event has given to Teacher of Pakistan and creator of various collections respected Mr Rehman Faras (Additional Commissioner of Islamabad -Pakistan).
Special Guest:
Respected Mr Arshad Mehmood
Guest of Honour:
1. Valued Mukhtar Talhari (Barelli – India)
2. Honoured Aftab Turabi (Jeddah – Saudi Arabia)
3. Respected Fayyaz Wardak (Kuwait)
4. Respected Dr Siraj Galathi (India)
5. Valued Rehana Kanwal (Hyderabad – Pakistan)
It is requested to all friends to come and with your eloquent poetry give success to this poetry event.
Thank You.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *