Best Urdu Poetry Ke Zair-E-Ihtimaam Shandaar Mushaaira Ka Ineqad

Best Urdu Poetry

رپورٹ: ڈاکٹرحنا امبرین

چودہ دسمبر 2016 کو بیسٹ اردو شاعری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل آن لائن غیر طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد ممالک کے شعرائے کرام نے شرکت فرما کر اپنے خوبصورت لب و لہجے میں عمدہ غزلیات سے سامعین کو محظوظ کیا
مشاعرے کی ابتدا جناب مختار تلہری  نے حمدِ باری تعالی سے فرمائی اوراسکے بعد جناب شوزیب کاشر نے  سرورِ کونین ﷺ  کے حضور ھدیۂ ِ نعت پیش کیا۔  “تو سورِ عالم ھے رفعانہ لک ذکرک
جب غزل کا دور شروع ھوا تو ناظم مشاعرہ حضرت مختار تلہری صاحب کی خوبصورت نظامت میں باری باری سے شعراء کرام نے اپنا دلنشین کلام پیش کیا۔ جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں  سے چند شعراءکا کلام پیش خدمت ہے۔

ahmad-faraz-and-best-urdu-poetry-1
زین حفیظ صاحب
“یہ کوئ انتظام کم ھے کیا
تیری یادوں کا کام کم ھے کیا”

اظہر فراغ  صاحب
مخبری تھوڑی کر رھے ھیں تری
ھم تو اپنی سزا بھگت رھے ھیں

ریحانہ روحی صاحبہ
عداوت مار ڈالے گی نہ نفرت مار ڈالے گی
شریفوں کو تو بس انکی شرافت مارڈالے گی

شفاعت فہیم صاحب
تمہارا ھوں میں یعنی آپ کا نئیں
کسی دوری کا قائل میں ذرا نئیں

شہزاد نیّرصاحب
“گر جائیں زمیں پر تو سنبھالے نیں جاتے
بازار میں دکھ درد اچھالے نہیں جاتے۔”

سلیمان جاذب صاحب
کاغذ سے وہ مانوس سی خوشبو نہیں آئی
یہ خط بھی ترے ہاتھ کا لکھا نہیں لگتا

جناب توصیف ترنل کی اس کاوش کو شرکائے محفل نے بہت سراہا اور اسکو فروغِ فن سخنوری کیلئے نیا اور خوب اقدام گردانہ اور انکو بیحد مبارکباد پیش کی ساتھ ھی یہ یقین دہانی بھی کہ وہ جب بھی حکم فرمائیں گے ھم سب انکی آواز پر لب بیک کہں گےآخر میں توصیف ترنل نے تشریف لائے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ یہ مشاعرہ شام 7 بجے سے شروع ھوکر  11.30 بجے شب تک نہایت کامیابی کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

img-20161222-wa0000

اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے شعراء کرام  نے اس مشاعرے میں شرکت کی انکے اسم گرامی مندرجہ ذیل ہیں
فیاض وردغ صاحب، وقار احسن صاحب، نعیم حنیف صاحب ، شاہد نواز صاحب ، شوزیب کاشر صاحب ، آفتاب ترابی صاحب ، ڈاکٹر ساجد شاہجہانپوری صاحب، جناب نعمان راغب صاحب ، عمران کمال صاحب، زین حفیظ صاحب ،  ڈاکٹر حنا امبرین صاحبہ، عقیل اختر صاحب، ضیاءالرحمن صاحب ڈاکٹر وحید احمد صاحب ، سرفراز احمد سحر صاحب، ڈاکٹر شفاعت فہیم صاحب،  ڈاکٹر فرحت عباس صاحب ،  وقار نسیم صاحب،  بانئ مشاعرہ جناب توصیف ترنل صاحب،اور ناظم مشاعرہ احقرالکونین مختار تلہری نے شمولیت اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *