آج کی شخصیت بانو قدسیہ صاحبہ

آج کی شخصیت بانو قدسیہ صاحبہ

انتخاب: مہر خان

معروف مصنفہ اور ادیبہ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعد لاہور آگئیں۔ انہوں نے اُردو اورپنجابی زبانوں میں کئی مقبول ڈرامے بھی لکھے۔ بانو قدسیہ کی مشہور کتابوں میں آتش زیرپا، آدھی بات، ایک قدم، امربیل، آسے پاسے، بازگشت، چہار چمن، دست بستہ، دوسرا دروازہ، فٹ پاتھ کی گھاس، حاصل گھاٹ، ہوا کے نام، کچھ اور نہیں، موم کی گلیاں، ناقابلِ ذکر، پیا نام کا دیا، شہرِ بے مثال، سورج مکھی، تماثیل، توجہ کی طالب شامل ہیں۔ 1981ء میں انہوں نے شہرہ آفاق ناول ’’راجہ گدھ‘‘ تحریر کیا۔ اُردو ادب کی لازوال خدمات پر انہیں سال 2003ء میں ستارہ امتیاز اور سال 2010ء میں بلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 04فروری 2017 کو اس فای دنیا سے رخصت ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *