Arwa Sajal Beautiful Poems Collection | Arwa Sajal Poetry

Arwa Sajal Poems

زندگی

یار!!!اسقدر امتحاں؟؟؟
پهر کب آئیں گے ہم
لوٹ کر یہاں
خوشی
آج صبح جب
نیند سے جاگی
بے حد خوش تهی
پل بهر سوچا
کیوں میں خوش ہوں؟
پهر یاد آیا
خواب میں تم سے
فون پہ میری بات ہوئی ہے

Arwa Sajal Poems

“”احتساب””

Arwa Sajal Beautiful Poems Collection

تمہیں تفریق کرتی ہوں
صفر یہ زیست لگتی ہے
کروں تقسیم کیسے میں
نہیں ہے بانٹنا تم کو
ضرب بهی دے نہیں سکتی
کہاں ڈهونڈوں گی تم کو میں
جمع کرنا ہے بس تم کو
یوں ضم کرنا ہے خود میں اب
کہ “میں اور تم”  کا حاصل
فقط اک لفظ “ہم” پاؤں
تیرا سنگ تها
تو سب موسم اجهے لگتے تهے
اپنے لگتے تهے
آج بهی جاناں!
سارے موسم اچهے تو لگتے ہیں
اپنے نہیں لگتے

Arwa Sajal Poems

Arwa Sajal Beautiful Poems Collection

میرے لکهے ہوئے دکھ کو
فقط الفاظ کی مالا سمجھ  کر
پڑهنے والے
کبهی احساس کی عینک لگا کے پڑھ
کہ جو لفظوں میں لکها ہے
وہ بس احساس لکها ہے
میری تحریر کو ہجوں سے نہ پڑھ  تو
صرف محسوس ہی کر لے

ماں

Arwa Sajal Poems

لفظوں میں لکهوں کیسے
ترا رتبہ،تیری عظمت
چند لفظوں کا قصہ ہی کب ہے
تیری چاہت،تیری مامتا
اک دن کی روداد نہیں ہے
ماں تم کیا ہو
کیسے بتاؤں
“ماں” کا لفظ لکها جب میں نے
روح پہ  کیا رقت تهی طاری
قلم جهکا تکریم میں تیری
کاغذ مہک اٹها خوشبو سے
پهر ایک آنسو آنکھ سے ابهرا
جیسے مجھ سے یہ کہتا ہو
اک دن میں لکهو گے ماں کو؟
ماں کی دعائیں،ماں کی مامتا
ہے کوئی دن جب ساتھ نہیں ہے؟؟
ماں کے سنگ ہر دن ہے رحمت
ماں ہی کے قدموں میں جنت
سن لے پیارے ماں کی محبت–
ایک ہی دن کی بات نہیں ہے

Arwa Sajal Poems

دعا

خدا وندا
عطا حرف سخن کر وہ
کہ میں وہ لفظ لکھ پاؤں
محرما کم سخن کو جو
جکڑ لیں اپنے پنجے میں
جو ہوں اس روح کا ساحر
اگر وہ دائرے سے باہر جهانکے تو
وہ تحریر اسکے پاؤں کی
زنجیر بن جائے
بهلا کے ساری دنیا کو
عشق کی–یا رب
سبهی رمزیں سمجھ پائے
فقط میرا وہ ہو پائے

Arwa Sajal Poems

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *