آٹھ 8 نومبر اردو اور پنجابی کے مزاحیہ شاعر انور مسعود کی سالگرہ

آٹھ 8 نومبر اردو اور پنجابی کے مزاحیہ شاعر انور مسعود کی سالگرہ

انتخاب: میھر خان

انور مسعود 8 نومبر 1935 کو گجرات برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے اور بعد میں لاہور کی طرف ہجرت کر گئے۔ جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی، اور پھر سے گجرات اپنے شہر کی طرف واپس آگئے۔ جہاں انہوں نے “زمیندارا کالج گجرات” میں تعلیم حاصل کی۔ اورانور مسعود صاحب سنجیدہ شاعری کے ساتھ ساتھ مزاحیہ  شاعری بھی ہے۔ آپ نے پنجابی، اردو اور فارسی تینوں زبابوں میں شاعری کی ہے۔انور مسعود صاحب زندگی کی 82 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

آپکے لاجواب کلام میں سےمنتخب اشعار

کلام کرتی نہیں میری چشم تر جیسے
تمہیں نہیں ہے مرے حال کی خبر جیسے

کہیں جہاں میں سُکھ بھی نہیں ہے گھر جیسا
کہیں جہاں میں دُکھ بھی نہیں ہیں گھر جیسے

چلا ہے اُس کی گلی کو اُسی طرح انورؔ
سحر کو لوگ روانہ ہوں کام پر جیسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *