ڈاکٹر سر علّامہ محمد اقبال کی عالمگیر شہرت یافتہ دعا

ڈاکٹر سر علّامہ محمد اقبال کی عالمگیر شہرت یافتہ دعا

السْلامُ علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ اوصافِ حمیدہ رکھنے والا انسان، اپنے لیے ہی نہیں اوروں کے لیے بھی دعا مانگتا ہے۔ زیرِ مطالعہ نظم ، مدبّر، مفّکِر، مفسّر ڈاکٹر سرعلّامہ محمد اقبال کی وہ عالمگیر شہرت یافتہ دعا ہے۔ جو انہوں نے قوم، وطن اور اپنے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور مانگی ہے۔

انتخاب: نسیم خانم صبآء

یارب دل مًسلِم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے

پھر وادیِ فاراں کے ہر ذرّے کو چمکا دے
پھر شوقِ تماشا دے، پھر ذوقِ تقاضا دے

محرومِ تماشا کو پھر دیدہِ بینا دے
دیکھا ہے جو کچھ میں نے, اوروں کو بھی دکھلا دے

بھٹکے ہوئے آہوں کو پھر سوئے حرم لے چل
اِس شہر کے خوگر کو پھر وسعتِ صحرا دے

پیدا دلِ ویراں میں پھر. شورشِ محشر کر
اِس محملِ خاکی کو پھر شاہدِ لیلیٰ دے

بے لوث محبت ہو,, بے باک صداقت ہو
سینوں میں اُجالا کر دلِ صُورتِ مینا کر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *