Afzal Gohar Beautiful Lyrics In Urdu

Afzal Gohar Beautiful Lyrics In Urdu

افضل گوہر صاحب کے بہترین کلام میں سے منتخب اشعار

انتخاب: راجہ بابر مختار

میں تم سے ملنے آیا تھا چھاؤں کی آس میں
تم نے بھی اپنی دھوپ مرے سر پہ ڈال دی

ابھی سانسوں کی گرہیں کھولنے کا وقت آیا تھا
کہ اس نے میرے حصے کی ہوا زنجیر کردی ہے

یہاں بھلا کون اپنی مرضی سے جی رہا ہے
سبھی اشارے تری نظر سے بندھے ہوئے ہیں

عجیب صورِ سرافیل اس نے پھونک دیا
پہاڑ اپنی جگہ پارا پارا ہونے لگا

تو ذرا دیر مرے خواب سے باہر بھی تو آ
ایسے ملنے میں بھلا کون سی بے ہودگی ہے

Afzal Gohar Beautiful Lyrics

Afzal Gohar Beautiful Lyrics In Urdu

میں ایک عشق میں ناکام کیا ہوا گوہر
ہر ایک کام میں مجھ کو خسارا ہونے لگا

عقل کی طرح کہاں تاک تھے ہشیاری میں
ہم تو بس مارے گۓ دل کی طرف داری میں

زندگی خواب نہیں پھر بھی یہی لگتا ہے
جیسے اک نیند مکمل ہوئی بیداری میں

یہ تیری تسلی بھی بڑی چیز ہے ورنہ
ہم لوگ کہاں غم کی اذیت سے نکلتے

اپنی ٹھوکر سے جو اک وار کیا ہے میں نے
دیکھ کیا راستہ ہموار کیا ہے میں نے

وہ کوئی اور نہ تھا میرے علاوہ گوہر
پاؤں رکھ کر جسے مسمار کیا ہے میں نے

Raja Babar

تم ہواک پھول کی خوشبو کے بکھرنے پہ اداس
اب کے وہ تیز ہوا تھی کہ شجر ٹوٹ گۓ

ایسا لگتا ہے مکینوں میں محبت ہی نہ تھی
شہر آباد ہوا ہی تھا کہ گھر ٹوٹ گۓ

عشق میں ہار کر چراغ اور میں
ہجر کے شب کدے میں رہتے ہیں

شور کرتے ہوۓ دریا کا غرور
کوئی تیراک بدل سکتا ہے

میں تجھے خود میں جذب کرلوں گا
اپنے ساۓ کو بس ملا مرے ساتھ

Afzal Gohar Beautiful Lyrics In Urdu

Afzal Gohar Beautiful Lyrics In Urdu

کوئی صورت نہیں رہائی کی
اب کے آۓ ہیں ایسے دام میں لوگ

مجھ کو بازی گری نہ آتی تھی
میرے سارے کمال میرے تھے

ہمارا دل بھی ہے خیمہ حُسین کا گوہر
کہ ہر نشان جہاں تیر سے بنایا گیا

یہ تُو چلا گیا ہے کہاں مجھ کوچھوڑ کر
میں تھک گیا ہوں اپنی طرف دوڑ دوڑ کر

یہ کون لوگ ہیں اپنی تلاش میں گوہر
زمین پہ جسم نہیں ساۓ سے بنے ہوۓ ہیں

میں تو سمجھا تھا مر گیا اک شخص
کیا خبر تھی کہ سب جہان گیا

Afzal Gohar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *