ہمارے بارے میں

آن لائن اردو ڈاٹ کام کا آغاز 2008 میں کیا گیا اور بعد ازاں آن لائن اردو انٹرنیشنل میگزین کی اشاعت2009 میں شروع ہوئی جو2010کے اواخر تک بلا کسی رکاوٹ کے جاری رہی ۔ لیکن یہ تسلسل کچھ وجوہات کی بنا پر جاری نہ رہ سکا اور میگزین کی اشاعت روک دی گئی لیکن ویب سائیٹ بتدریج کام کرتی رہی ۔2012 کے اختتام کے ساتھ ہی ویب سائیٹ کی اپڈ یٹس کا تسلسل بھی ٹوٹ گیا اور یوں یہ سلسلہ کچھ عرصہ کے لئے منقطع ہو گیا لیکن آن لائن اردو ڈاٹ کام کے مدیر اعلیٰ سلیمان جاذب نے 2014میں دوبارہ آئن لائن اردو ڈاٹ کام پر کام شروع کیا اور آج بھی اک نئے اسلوب اور ٹیم کے ساتھ آئن اردوڈاٹ کام پر کام کیا جا رہا ہے ۔

آن لائن اردو ڈاٹ کام کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں اردو کی ترویج و ترقی ہے ۔ برصغیر پاک و ہند کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردولکھی پڑھی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں سے ادبی مواد کو اکٹھا کرکے اسے شائع کرنا خصوصاً امریکہ ، خلیجی و یورپی ممالک میں بسنے والے اردو دان طبقہ جنہوں نے اردو کی پروان چڑھانے میں اپنا کلید ی کردار ادا کیا – اردو مشاعرہ کی روایت جس طرح زندہ رکھی گئی اپنی مثال آپ ہے ،بلاشبہ مشاعروں اور ادبی تقریبات کی گونج دور دور تک سنائی دی اور تاحال اخبارات اور رسائل میں تصاویر خبروں اور رپوٹس کی صورت میں موجود ہے ۔
آن لائن اردو ڈاٹ کام نے موجودہ ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے کوشش کی ہے کہ ان تمام تقریبات کی ویڈیو ز کو شامل اشاعت کیا جائے تا کہ وہ تمام لوگ جو ان ممالک میں موجود نہیں ہیں وہ باآسانی ان تقریبات کو دیکھ سکیں۔
آن لائن اردو ڈاٹ کام کا دوسرا بنیادی مقصد غیر شائع شدہ معیاری ادبی مواد کی اشاعت کو یقینی بنانااور دنیا بھرسے ادبی سرگرمیوں کی رپوٹس کو بھی شاملِ اشاعت کرنا ہے ۔
آن لائن اردو ڈاٹ کام کے قیام کا تیسرا بنیادی مقصد دنیا بھر کے اردو دان طبقہ کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں سابقہ ، موجودہ اور آئندہ ہونے والے بین الاقوامی مشاعروں اور ادبی تقریبات کی تفصیلاتموجود ہوں تاکہ باآسانی تمام ادبی سرگرمیوں سے آگاہی رہے۔

آن لائن اردو ڈاٹ کام کی ٹیم یہ امید کرتی ہے کہ اردو قارئین جہاں جہاں مقیم ہیں ہمیں اپنی تخلیقات ، آراء اور مشوروں سے نوازیں گے ۔
اور ہمیں امید ہے ربِّ ذوالجال سے کہ ان مقاصد کی تکمیل میں کامیابی و کامرانی نصیب ہو گی۔

منجانب: ادارہ آن لائن اردو ڈاٹ کام

About Us

Online Urdu starts in 2008 and the publication of ‘Online Urdu International Magazine’ starts in 2009 which continues without any hurdle till the end of 2010. But this continuity stopped due to some reasons due to which magazine publication also stopped. Instead of all this the website management team continue to work on website. At the end of 2012, updating of our website also discontinued due to heavy engagement of team in other matters. The Chief Editor of Online Urdu Mr Suleman Jazib start working again in 2014 on it with new vision and energetic team.

The basic Vision of our team is to promote and elaborate Urdu literature all over the world.  We try to publish the Urdu literature from the different part of the world like indo Pak Sub-continent specially the authors and poets of America, Gulf and European countries that have great contribution towards the promotion of Urdu literature.

The second main reason to build Online Urdu is to confirm the publication of the unpublished extra ordinary literature and to include the literary activities from all over the world.

And the third main cause for the establishment of Online Urdu is to provide such a platform where all the communities of Urdudaan get the whole information about past, present and upcoming international poetry seminars and literary ceremonies.

We expect from our visitors that they send us their creations, share their precious suggestions and ideas on our Contact Us page.

We are hopeful to Allah Almighty that we will be successful in our missions and expectations.

Regards:

Online Urdu