بزم اردو قطر کا ماہانہ طرحی مشاعرہ

bazme-urdu-mushaira

مشاعرہ میں نئے لکھنے والوں کی شرکت 

محمد طاہر جمیل۔ میڈیا سیکریٹری بزمِ اردو قطر
بزم اردو جو کہ قطر کی نمائندہ اردو ادبی تنظمیم ہے کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ کا انعقاد نو ستمبر کو این ٹی سی ہال میں ہوا جس کی نظامت جناب احمد اشفاق صاحب نے کی جو کہ بزم اردو کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں ۔ اس تقریب کی صدارت جناب نجم الحسن خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی محترم آصف شفیع اور مہمان اعزاز جناب احمد پرویز صاحب (جو کے ریاض سے تشریف لائے تھے) ۔ جناب شوکت علی ناز صاحب نے بزم کی نمائندگی کی ۔bazme-urdu-mushaira
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام، پاک سے ہوا جسکی سعادت قاری زاہد شیخ نے حاصل کی ۔
احمد اشفاق کی نظامت کے بعد جناب طاہر جمیل نے اس مشاعرہ کی نظامت سمبھالی اور نہایت خوش اسلوبی سے اسے سر انجام دیا ۔ اس طرحی مشاعرے میں یہ مصرعی دیا گیا ’’ یہ بھی ممکن ہے مجھے تیری محبت نہ ملے ‘‘

تقریب میں شعرا نے طرحی و غیر طرحی کلام پیش کیا اس پروگرام کی خاص بر کہ اس میں نئے لکھنے والوں نے بھی شمولیت کی اور مختصر نوٹس پر شعرا کی آمد نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔۔ مہمان اعزاز پرویز احمد پرویز اور مہمان خصوصی آصف شفیع نے اراکین بزم کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ صدر مشاعرہ جناب نجم الحسن خان صاحب نے شعرائ کے کلام کو پسند کیا اور کہا کہ جتنے بھی شعرا نے کلام پڑھا سبھی عمدہ تھا ،اور ایک اہم بات کہ جتنا بھی کلام پڑھا گیا سامعین نے بغور سنا ۔
صدر بزم جناب اعجاز حیدر نے تقریب کے صدر، مہمانانِ خصوصی و اعزازی، شعرائے کرام اور معزز سامعین اور شرکائے مجلس کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرام میں جناب خالد داد خان ، سینئیر شاعر اور پاک شمع اسکول کے پروفیسر شفیق اختر، ، ہر دلعزیز ڈاکٹر توصیف ہاشمی، انجینئیرّ آصف ناخدا ، اسامہ طاہر اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *