پاکستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ پر سنگین الزام

پاکستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ پر سنگین الزام




لاہور (آن لائن اردو نیوز) پاکستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ پر سنگین الزام۔ تفصیلات کے مطابق نبیلہ حاکم علی جو کہ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کی رکن ہے نے پاکستان ہاکی ٹیم خواتین کی طرف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ پر تشدد اور ہراساں کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ نبیلہ حاکم علی نے پنجاب اسمبلی میں اس کوچ کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروادی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کوچ نے ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سدہ سعید پر تشدد کرکے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں سدہ سعید نے ویمن ہاکی ٹیم کے وزیر کو بھی خط لکھا ہے اس طرح کے سنگین واقعات ہی پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ سدہ سعید نے کہا کہ ہمارے کوچ نے مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے اور مجھے ہراساں بھی کیا ہے اور میری درخواست ہے اس معاملے کی مکمل کاروائی کی جائے اورمجھے انصاف دیا جائے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *