The easiest solution to dental insects

دانتوں کے کیڑوں سے نجات پانے کا آسان ترین حل




لاہور(آن لائن اخبار) آپ نے یہ بات اکثر سنتے رہتے ہیں کہ جب ہم کھانا کھاتے ہیں اور اسکے بعد دانت صاف نہیں کرتے تو کھانے کے اجزاء ہمارے دانتوں میں رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے دانتوں میں کیڑا لگنا شروع ہوجاتا اور دانت خراب ہو جاتے ہیں دانتوں کا یہ نظریہ امریکہ ایک ماہر دندان نے پیش کیا تھا مگر اب اس نظریے کو در کیا جا رہا ہے۔ دانتوں کے ماہرین کاکہنا ہے کہ دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجہ ہماری روز مرہ کی خوراک ہے کیونکہ اگر ہماری خوراک میں غذائیت کم ہو گی تو تمارے دانتوں میں کیڑا لگنا یقینی ہے۔

ماہر ڈاکٹر ویسٹن پرائس کا کہنا ہے کہ اگرہمارے کھانے میں لمحیات منرلز وامن اور غذائیت کی کمی ہو تو اسکی وجہ سے ہمارے جسم کی ہڈیاں اور دانت کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ غذائیت کی کمی کی وجہ سے خون میں کیلشیم اور فاسفورس کا تناسب خراب ہوجاتاہے جس سے انسانی جسم میں چھپے بیکٹریا ان کمزوریوں کی وجہ سے حملہ آورہوتے ہیں اور دانتوں میں کیڑا لگنے کا سبب بنتے ہیں۔ ماہر ڈاکٹر ویسٹن پرائس کا کہنا ہے کہ اگر دانتوں کے کیڑے مکمل نجات حاصل کرنی ہے تو ہمیں صفائی کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کی طرف دھیان دینا ہوگا، ڈاکٹر ویسٹن کہتے ہیں اگر روزانہ کی خوراک میں ناریل کا تیل، گوشت اور ڈیری سی فوڈ کا استعمال کرنے سے بہت حد تک ہم دانتوں کے کیڑوں سے بچ سکتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *