حسن علی نے دنیا کے تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا، شانداراعزاز اپنے نام کر لیا

حسن علی نے دنیا کے تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا، شانداراعزاز اپنے نام کر لیا




لاہور (آن لائن اردو نیوز) حسن علی نے دنیا کے تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا، شانداراعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے میڈیم فاسٹ باؤلر حسن علی ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں اے بی ڈویلیئرز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر اورڈیوڈ وارنرتیسرے نمبر پر اور پاکستانی بیسٹمین بابراعظم چوتھے مبر پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جمعہ کو جاری کی گئی تازہ ترین فہرست کے مطابق حسن علی 743پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ فہرست میں وہ ساتویں پوزیشن پر تھے۔ حالیہ میچوں میں ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے انکی درجہ بندی میں چھ درجے بڑھوتری ہوئی ہے اور پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ حسن علی اس سال میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *