اجے دیو گن اور تبو ایک دفعہ پھر بڑے پردے پر جلوہ افروز ہو گے

اجے دیو گن اور تبو ایک دفعہ پھر بڑے پردے پر جلوہ افروز ہو گے




دبئی(آن لائن اردو نیوز) اجے دیو گن اور تبو ایک دفعہ پھر بڑے پردے پر جلوہ افروز ہو گے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ تبو نے اپنی آنے والی فلم گول مال اگین کی تشہیر کےساتھ ساتھ اجے دیوگن کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ تبو نے دوبارہ اجے دیوگن کے ساتھ فلم بنانے کی وجہ بتاتے ہوا کہا کہ اجے دیوگن ان کے بچپن کے دوست ہیں اور میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کیلئے اس وجہ سے انکار نہیں کر سکتی کیونکہ میں اور اجے دیوگن مساوی بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں تبو نے کہا کہ میں اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے مجھے دوہرا فائدہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کر سکتیں۔ تبو نے دوہرے فائدے والی بات کی کوئی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجے دیوگن مجھے ہدایت کار کسی پروڈیوسر یا کسی فلم میں کردار ادا کرنے کی پیش کرتے ہیں تو میں انکار نہیں کر سکتیں۔ گول مال اگین سے پہلے بھی تبو اور اجے دیوگن کئی فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں جیسے کہ وجے پتھ، حقیقت، تکشک اوردرشیام۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *