بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں آکر میچ کھیلنے کیلئے حیران کن شرط رکھ دی

بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں آکر میچ کھیلنے کیلئے حیران کن شرط رکھ دی




لاہور (آن لائن اردو نیوز) بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں آکر میچ کھیلنے کیلئے حیران کن شرط رکھ دی۔ ویسٹ انڈیز نے شرط رکھی ہے کہ اگر ہم پاکستان آکر میچ کھیلے گے تو ہمیں اس کے بدلے میں اس میچ سے پاکستان کو جو منافع ہوگا ہمیں اس میں حصہ دیا جائے۔ ویسٹ انڈیز کو پی سی بی نے 2019 میں مکمل سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے جاری ہے۔ اس مہینے پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کیلئے آئے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بڑی مددگار ثابت ہو گی اور اگلے مہینے ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی کی ۳ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔ ورلڈ الیون سے آزادی کیلئے لاہور میں ٹی ٹوینٹی میچ کے درمیان کیریبیئن بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پاکستان میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے میچ کے بعد پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی آمد کنفرم ہو جا ئے گی۔ ویسٹ انڈیز پاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کو تو تیار ہے لیکن ویسٹ انڈیز نے پاکستان آکر میچ کھیلنے کیلئے منافع میں حصہ لینے کی شرط رکھی ہے۔ اس معاملے کا فیصلہ کرنے کیلئے پی سی بی کے حکام ویسٹ انڈیز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پی سی بی نے2019 میں مکمل ٹور کرنے کی آفر کی ہے۔ اس معاملے کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا۔ ویسٹ انڈیز پاکستان آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں ۳ ٹی ٹوینٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔ اس سیریزکا پہلا میچ ۸ نومبر دوسرا ۱۰ نومبر اور تیسرا ۱۲ نومبر کو کھیلا جائے گیا اوردوسرے شیڈول میں میچز کی ترتیب 15، 17 اور 19 نومبر رکھی گئی ہے۔ پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ منظوری سے ان دونوں شیڈولز میں سے ایک منتخب کیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *