بھارت کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی تمام جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ تہلکہ خیز خبر

بھارت کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی تمام جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ تہلکہ خیز خبر




دبئی(آن لائن اردو نیوز) بھارت کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی تمام جائیدادوں کو ضبط کر لیا گیا اور بھارتی حکومت نے ممبئی کے ایک علاقے پاک موڈیا اسٹریٹ میں واقع ابراہیم داؤد کے گھر کی نیلامی کا اعلان کر دیا اور نیلامی کے اشتہار بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اسی علاقہ میں واقع ابراہیم داؤد کے ہوٹل کی نیلامی کا بھی اشتہار جاری کر دیا۔ حکومت نے داؤد ابراہیم کے گھر کی پہلی بولی ایک کروڑ پچپن لاکھ چھیتر ہزار لگائی اور اس کے ہوٹل کی پہلی بولی ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ تریسٹھ ہزار روپے لگائی گئی ہے۔ یہ نیلامی ۱۴ نومبر کر ہو گی اور یہ نیلامی الیکٹرانک آکشن کے ذریعہ کی جائے گی۔ داؤد ابراہیم کی جائیداد بھارت کے ایک ادارے سی بی آئی نے ضبط کی اور اب حکومت نے اس کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ میں داؤد ابراہیم کی۴۰ ہزار کروڑ کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کے ایک شہر واروک شائر سٹی میں داؤد ابراہیم کا ایک ہوٹل ضبط کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ مڈلینڈ کے ایک علاقے میں اس کے رہائشی کمپلیکسز بھی ضبط کر لئے گئے ہیں جن کی مالیت جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے بنتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *