نواز شریف کو مریم نواز نے مروایا ہے، حیرت انگیز انکشاف

نواز شریف کو مریم نواز نے مروایا ہے، حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) نواز شریف کو مریم نواز نے مروایا ہے، حیرت انگیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زبردست بحران آنے والا ہے۔ پرامن فضا بد امنی میں تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تحریک انصاف نے این اے ۱۲۰ کے الیکشن میں اچھی کاردگردگی نہیں دکھائی جس طرح انہیں دیکھای چاہیئے تھی۔ مریم نواز نے نواز شریف کو مروایا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ اب ن لیگ کوسنبھالنے والا کوئی بھی نہیں اور نہ ہی کوئی اس کی قیادت کرنے والا ہے بس چند گنے چنے ایم این اے ہیں جو مسلم لیگ ن کو سنبھال رہے ہیں۔ ۳۵ ایم این اے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اسکی صاحبزادی مریم نواز نے مروایا ہےاین اے ۱۲۰ کا الیکشن مریم نواز خود لڑنا چاہتی تھی مگر ٹکٹ نہیں دیا پی ٹی آئی میں ایک دوسرے پر تنقید کرنے والے بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا اس ملک میں بس دو ہی اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ شیخ رشید احمد اور عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ فوج اور عوام کا ساتھ دوں گا۔ اور ملک میں بہت جلد بہت بڑا بحران آنے والا ہے اور بدامنی کی  فضا کے سائے چاروں طرف منڈلاتے مجھے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس حالت میں فوج اور عدلیہ بڑا اہم کردار ادا کرے گی۔ عدالت کونوازشریف کے کئے پر ہر حال میں سزا دینی ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب اسحاق ڈار کی ویلیو بالکل ختم ہو گئی ہے کیونکہ نہ ہی آئی ایم ایف اور نہ ہی ورلڈ بینک اسحاق ڈار سے بات کرنا چاہتا ہے اور شاہد خاقان عباسی بھی اسحاق ڈار سے بڑے تنگ آئے ہوئے ہیں۔ اپنے انٹرویو کے آخر میں شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف فوج اور عدلیہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کبھی بھی اپنے اس ارادے میں کامیاب نہیں ہو گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *