ایسا اسلامی ملک جہاں پاکستانی مردوں کو عورتوں کے کپڑے پہنا کر ان سے مردوں کی مالش کروائی جاتی ہے

ایسا اسلامی ملک جہاں پاکستانی مردوں کو عورتوں کے کپڑے پہنا کر ان سے مردوں کی مالش کروائی جاتی ہے




دبئی(آن لائن اردو اخبار) ایسا اسلامی ملک جہاں پاکستانی مردوں کو عورتوں کے کپڑے پہنا کر ان سے مردوں کی مالش کروائی جاتی ہے۔ اسلامی ملک کویت میں پاکستانیوں مردوں کے ساتھ ساتھ دوسروں ملکوں کے مردوں کو بھی خواتین کا لباس پہنا کر اور میک کر کے مساج پارلروں میں مردوں کی مساج کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کام میں ایک پورا گروپ شامل ہیں جو پاکستانی مردوں اور دوسرے ایشیائی ملکوں کے مردوں کو لڑکیوں کے لباس پہنا کر زیوارت اور میک سے تیار کرکے گاہکوں کی مساج اور جسم فروشی کیلئے مجبور کرتا ہے۔ کویت کی پولیس نے اس گروپ سے ایسے ۲۶ مردوں کو بازیاب کرایا ہے جن پر تشدد کر کے انہیں لڑکیوں کی طرح تیارکرکے مردوں کی مساج اور جنسی خدمات مہیا کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا تھا۔ اس گروپ کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ یہ گروپ ایشیائی مردوں سے ماحبولہ اور ابو حلیفہ کے علاقوں کے مساج پارلروں میں زبردستی کام کر وا رہا تھا اور انہیں جنسی سہولیات مہیا کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا تھا اور ان کو بےحیائی کے اس افعال کے نہ ماننے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *