فیس بک صارفین کے لئے بہت بڑی خوشخبری

فیس بک صارفین کے لئے بہت بڑی خوشخبری




دبئی (آن لائن اردو اخبار) فیس بک صارفین کے لئے بہت بڑی خوشخبری۔ تفصیلات کے مطابق مستقبل میں آپکو نوکری کیلئے بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کیلئے یہ کام فیس بک کرے گی۔ فیس بک نے ایسے تجربات شروع کر دیئے ہیں جو ملازمت میں مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ فیس بک کو لنکڈن کی برابری پر لے آئے گا ویسے تو پہلے ہی کئی فیس بک یوزز اپنی ملازمت کے تجربات اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک پر شیئر کرتے رہتے ہیں مگر اب ملازمت کیلئے ایک نیا سیکشن بنایا جا رہا ہے جس میں ملازمت کے حوالے سے نئے پینل ہوں گے اور فیس بک یوزروں کو ملازمت کی معلومات شیئر کرنے کی سہولت دے گی۔

اور اسکے ساتھ ساتھ وہ اس میں اپنی پچھلی ملازمتوں کے تجربات بھی اس میں شامل کر سکیں گے۔ ابتدائی تجربات کے بعد جو اسکرین شاٹ منظرِعام پر آئے ہیں اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ فیچر پبلک پروفائل میں شیئر نہیں ہو گا بلکہ اس فیچر تک بس کمپنیاں رسائی کرے گی لیکن کچھ افراد کو اس فیچر کی رسائی ہوئی ہے جنہوں نے اس فیچر کے سکرین شاٹ ٹوئیٹر پر شیئر کیے ہیں یہ فیچر کافی اہم ثابت ہو سکتا ہے اور بہت جلد فیس بک کی جانب سے جاب اینڈ ایمپلائی سرچ فنکشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *