دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی




اسلام آباد (آن لائن اردو اخبار) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرارکے سربراہ عمر خالد خراسانی کو ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی افغانی حدود میں ڈرون حملے سے ہلاک ہو گیا۔ اسکے علاوہ مزید انکشاف یہ ہوا ہے کہ اس ڈرون حملے کی وجہ سے عمر خالد خراسانی شدید زخمی ہوا تھا تو پھر اسے نارئیے کنڈ نامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور ہسپتال میں ہی اس کی روح پرواز کر گئی۔ عمرخالد خراسانی کی وفات کے بعد عثمان منظورحافظ اللہ کے سربراہ بننے کے امکان ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا عمرخالد خراسانی کی ہلاکت ایک بہت بڑی کامیابی ہےعمر خالد خراسانی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے پاک فوج کے روبرو سرنڈر کر کے بتایا ہے کہ عمر خالد خراسانی ای اسی پی سانحہ سمیت اور بہت سی دہشتگردی کی کاروائیوں کا حکم دے چکا تھا۔ اس کے علاوہ عمر خالد خراسانی نے پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل سے مدد لینے کا کھلم کھلا اعلان کیا تھا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق عمر خالد خراسانی کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے۔ عمرخالد خراسانی سے متعلق کالعدم جماعت الاحرار کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر ہونے والے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر خالد خراسانی پاکستان میں اے پی ایس سانحہ سمیت متعدد بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا حکم دے چکا تھا۔ جبکہ اسرائیل اور بھارت سے پاکستان کے خلاف مدد لینے کا بھی کھلم کھلا اعلان کرتا رہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *