بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو سالی کے ساتھ گھٹیا حرکت کرنے پر عدالت نے طلب کرلیا

بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو سالی کے ساتھ گھٹیا حرکت کرنے پر عدالت نے طلب کر لیا




لاہور (آن لائن اردو اخبار) بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو سالی کے ساتھ گھٹیا حرکت کرنے پر عدالت نے طلب کر لیا۔ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ پر اس کی سالی آکنکشا نے شدید تشدد کا الزام لگایا ہے اور یوراج سنگھ کے خلاف کیس دائر کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آکنکشا نے یوراج سنگھ کے ساتھ ساتھ اپنی ساس اور اپنے شوہر کے خلاف بھی کیس دائر کیا ہے۔ آکنکشا نے میڈیا سے بات کرنے سے صاف انکارکر دیا ہے۔ آکنکشا کی وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آکنکشا کی ساس اور شوہر اس پر ذہنی دباؤ ڈالا اور یوراج سنگھ آکنکشا کی ساس اور شوہر کا ساتھ دینے کے ساتھ ساتھ آکنکشا کو دھمکی دیتے رہے کہ اگر تم نے اپنے سسرال والوں کی بات نہ مانی تو تمہیں گھر سے نکال دیا جائے گا۔ اسکی وجہ سے آکنکشا نے اپنی ساس، اپنے شوہر اور یوراج سنگھ کے خلاف کیس دائر کیا ہے اور ۲۱ اکتوبر کو کیس کی سماعت ہو گی۔یوراج سنگھ اس سے پہلے بھی کئی سکینڈلز میں ملوث رہے ہیں پچھلے سال ایک بچے کے والدین نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار یوراج سنگھ کے خاندان کو ٹھہرا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *