شریف خاندان بکھر کر رہ گیا، حمزہ شہباز نے بڑا اعتراف کرلیا

شریف خاندان بکھر کر رہ گیا، حمزہ شہباز نے بڑا اعتراف کرلیا




لاہور (آن لائن اردو اخبار) شریف خاندان بکھر کررہ گیا، حمزہ شہباز نے بڑا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سے میرا اختلاف نظریات کی بنیاد پر ہے اسے خاندانی اختلاف بالکل نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ادارے آپس میں لڑے جھگڑے گے تو اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا اور نواز شریف اور مریم نواز کو قائل کروں گا اس طرح سے حمزہ شہباز نے نواز شریف اور مریم نواز سے نظریاتی اختلافات کا اعتراف کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے لاہور میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا نواز شریف اور مریم نواز سے کوئی خاندانی اختلاف نہیں ہے یہ بس نظریات کا اختلاف ہے اور مریم نوا ز میری بڑی بہن ہے اور میں ان کی عزت کرتا ہوں ہمیشہ کرتا رہوں گا۔

مریم نواز نے جو این اے120میں جو مہم چلائی ہے وہ کافی اچھی رہی اور انہیں فتح بھی حاصل ہوئی۔ میں نوازشریف اور مریم کواپنے والد شہباز شریف کے مؤقف پرقائل کرنےکی کوشش کرونگا۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ میرے والد نے کبھی بھی مسلم لیگ ن کی صدارت نہیں مانگی اور اس پارٹی کے صدر نواز شریف ہیں اور ہمیشہ وہی رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا اگر میں وزیر اعلیٰ بنا تو یہ فیصلہ عوام کا ہی ہو گا میری تقدیر میں اگر کوئی بڑا عہدہ ہوگا تو مجھے ضرورملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا میں نے سترہ سال کی عمر میں نواز شریف کے ساتھ جیل کاٹی تو کیا میں باہر آکر سب سے لڑنا شروع کردوں؟ سیاسی اختلافات اپنی جگہ،سب کوساتھ لےکرچلنا چاہیے، اداروں کے ٹکراؤ سےجمہوریت کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ جمہوریت کیلئے بہت بڑی بڑی قربانیاں دی گئی ہیں ، ذوالفقاربھٹو جمہوریت کیلئے پھانسی کے پھندے پر چڑھ گئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *