شاہد آفریدی کو پانچ کروڑ دے کر شہبازشریف عمران خان کے خلاف کیا کروانا چاہتے ہیں؟

شاہد آفریدی کو پانچ کروڑ دے کر شہبازشریف عمران خان کے خلاف کیا کروانا چاہتے ہیں؟




دبئی (آن لائن اردو اخبار) شاہد آفریدی کو پانچ کروڑ دے کر شہبازشریف عمران خان کے خلاف کیا کروانا چاہتے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو تھر کے حالات نظر نہیں آتے اور چولستان کیلئے تو انکے پاس کوئی پیسہ ہی نہیں ہے۔ ڈیرہ غازی خان، بھکر اور لیہ کے حالات کے دیکھے جائے تو راستے اتنے خراب ہیں کہ روزانہ کئی لوگ روڈ ایکسیڈنٹ سے مررہے ہیں انکا تو کسی کو خیال ہی نہیں ہے جیسے وہ انسان ہی نہیں ہے۔ یہ سب کام کروانے کے بجائے شہباز شریف نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پانچ کروڑ روپے دیئے ہیں اور اس کے جواب میں شاہد آفریدی شہباز شریف کی تعریفیں کئے جا رہے ہیں۔

رؤف کلاسرا نے یہ بھی کہا کہ اگر شاہد آفرید ی میرے ساتھ آنے کو تیار ہو تو میں شاہد آفریدی کو جنوبی پنجاب میں لے جانا چاہتا ہوں اور انہیں حقیقت دکھانا چاہتا ہوں۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سابق کپتان شاہد آفریدی کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کر کے دوسرا عمران خان بنانا چاہتے ہیں۔ پانچ کروڑ کے بدلے میں شاہد آفریدی کوخیبر پختونخواہ کے آئندہ الیکشن انتخابات میں عمران خان کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے شاہد آفریدی کو پانچ کروڑ کا چیک دیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک تمام سماجی شعبوں میں ترقی کرے تو ہمیں مل کر کام کرنا ہوا گا حکومت نے شعبہ صحت، تعلیم اور کئی دوسرے سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے کئی خدمات سرانجام دی ہیں اور ہمیں پرائیویٹ شعبوں کو بھی آگے لانا چاہئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم، صحت کیلئے قابل ستائش خدمات سر انجام دی ہیں، پنجاب حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *