اگرآپ صبح کی چائے پینے کے عادی ہیں؟ تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں

اگرآپ صبح کی چائے پینے کے عادی ہیں؟ تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں




اسلام آباد(آن لائن اردو اخبار) اگرآپ صبح کی چائے پینے کے عادی ہیں؟ تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں۔ پاکستان ہو یا کوئی اور ملک صبح کی چائے پینا تقریباً ہر شخص کے معمولات زندگی میں شامل ہیں۔ لیکن کچھ افراد ایسے ہیں جو چائے پینا پسند نہیں کرتے اس لئے وہ صبح کی چائے بھی نہیں پیتے۔ تاہم ماہرین نے اب صبح کی چائےکا ایک حیرت انگیز فائدہ بتا دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روز صبح کی چائے پینا بھولنےکے مرض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ سنگا پور کی یونگ لو لین اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے صبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی امراض (عموماً یادداشت کے مسائل) جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔

اس تحقیق میں ماہرین یہ کہا ہے کہ کہ چائے کے پتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمائی اجزا ہیں جو طویل مدت فائدہ دیتے ہیں۔ اسی لئے یہ فوائد بڑھاپے میں نفع بخش ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ان نتائج کو مزید پرکھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق اور معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *