دو سو اکسٹھ 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

دو سو اکسٹھ 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری




اسلام آباد(آن لائن اردواخبار) 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں 261ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے معطل ہونے والوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر اور عائشہ گلالئی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں 261ارکان کو معطل کیا ہے۔ ان تمام ارکین کو بضابطہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن اراکین کو معطل کیا گیا ان میں 7 سینٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50، خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ معطل ارکان میں کیپٹن (ر)صفدر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف،کے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی عائشہ گلا لئی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا بھی شامل ہیں۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *