راحت فتح علی خان کی وجہ شہرت کونسی شخصیت بنی؟

راحت فتح علی خان کی وجہ شہرت کونسی شخصیت بنی؟




لاہور(آن لائن اردو اخبار) راحت فتح علی خان کی وجہ شہرت کونسی شخصیت بنی، راز سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میری شہرت کی وجہ استاد نصرت فتح علی خان کی نسبت ہے انکی نسبت سے مجھے انتی شہرت ملی اور میں بھرپور کوشش کرونگا کہ اپنے کام سے انکا نام خوب روشن کروں۔ اپنے ایک انٹرویو میں راحت فتح علی نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے میں اس ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی نسبت کی وجہ سے عزت دی جاتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گلوکاری کوئی آسان کام نہیں ہے۔ میں نے گلوکار بنے کے بعد بھی سیکھنا نہیں چھوڑا میں آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *