پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کی حقیقت سامنے آ گئی۔ حیران کن انکشاف

پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کی حقیقت سامنے آ گئی۔ حیران کن انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردواخبار) پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کی حقیقت سامنے آ گئی۔ حیران کن انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سوات منتخب مراد سعید جو کہ این اے 29 سےمنتخب ہوئے تھے وہ ٹی وی چینل بول نیوز کے ملازم نکلے۔ مراد سعیدبول ٹی وی نیوز چینل پر ایک پروگرام کرتے ہیں جس میں مراد سعید سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کرسیاسی تبصرے کرتے ہیں۔ ٹی وی چینل بول نیوز کی طرف سے مراد سعید کی خدامات کے عوض مراد سعید کو ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو چالیس روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ انکی تنخواہ کی پرنٹڈ سلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے ظاہر ہے کہ مراد سعید کی بنیادی تنخواہ اکہتر ہزار چار سو پچھتر روپے ہے باقی چھیالیس ہزار چھ سو پینسٹھ روپے کی رقم وہ الاؤنسر کے ضمرے میں حاصل کرتے ہیں۔

مراد سعید کی تنخواہ کی سلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ایک بات علم میں آئی ہے کہ ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ مراد سعید کی تنخواہ کی سلپ اصلی ہے یا نقلی اور نہ ہی مراد سعید نے اس حوالے سے اپنا کوئی موقف بیان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کی حقیقت سامنے آ گئی۔ حیران کن انکشاف




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *