لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا

لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا




دبئی( آن لائن اردواخبار) لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری نے میں پہلی بار ہارر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسکا ٹریلر عنقریب ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ جنوری میں یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس ہارر فلم کوعکس کا نام دیا گیا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر آصف پرویز اور پروڈیوسرآصم سادی ہیں۔ اس فلم کو ایم وی فلم نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کا تمام تر میوزک آصم سادی سٹوڈیو نے تیار کیا گیاہے۔ اس فلم کے کاسٹ میں رومان خان، فائزہ آصف، فہد وحید، جیوتی دگر اور ارسلان شیراز شامل ہیں۔عکس فلم بنانے والوں کا کہنا ہے کہ لالی ووڈ میں ایکشن، رومانس اور ڈرامہ پر تو کئی فلمیں بن چکی ہیں اب کچھ نیا ہونا چاہئے اس لئے ہم نے ہارر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم میں آپ خوفناک قسم کے مناظر دیکھ سکے گے۔ عکس فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ہارر فلمیں بھی بنانی چاہئے تاکہ لالی ووڈ فلم انڈسٹری مزید ترقی کر سکے۔

لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا

لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا

لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا

لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہارر فلم عکس، ٹریلر جلد ریلیز کر دیا جائے گا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *