سری لنکا کا پاکستان آنے سے انکار

سری لنکا کا پاکستان آنے سے انکار




دبئی (آن لائن اردو اخبار) سری لنکا کا پاکستان آنے سے انکار۔ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کی اکثریت پاکستان جانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل طے شدہ پروگرام کے مطابق لاہور میں کھیلا جانا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اس وقت ون ڈے سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے اور یہیں سے اسے پاکستان کا سفر کرنا ہے لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے دورے کے سلسلے میں اپنے تحفظات ظاہر کردیے ہیں۔

سری لنکن کرکٹرز نے اگرچہ مکمل طور پر دورے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن انہیں سکیورٹی کے سخت خدشات لاحق ہیں۔ جسکا اظہار انھوں نے اپنے کرکٹ بورڈ کو بھیجے گئے خط میں کیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا اجلاس پیر کے روز ہونے والا ہے جس میں اس صورتحال پر غور ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے پاکستان میں ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے پررضامندی ظاہر کررکھی ہے لیکن بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سکیورٹی کو اولیت دی جائے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ ٹیم میں صرف تشارا پریرا ایسے کھلاڑی ہیں جو پاکستان جانے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *