معروف پاکستانی موبائل کمپنی نے مفت انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کروادی گئی؟

معروف پاکستانی موبائل کمپنی نے مفت انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کروادی گئی؟




لاہور (آن لائن اردو اخبار) معروف پاکستانی موبائل کمپنی نے مفت انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کروادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف و مقبول کمپنی موبی لنک نے ایسی سروس متعارف کرا دی جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنی موبی لنک نے اپنے صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں موبی لنک نے آئی ٹی کمپنی وی کام سے سمجھوتہ کیا ہے۔ جس کے بعد موبی لنک کے کسٹمر بغیر بیلنس کے انٹرنیٹ جیسی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ مفت انٹرنیٹ سروس حاصل کرنے کیلئے موبی لنک کے صارفین کو اپنے موبائل میں وی کام کی ایپ انسٹال کرنی ہو گی جس کے بعد کسٹمر مفت انٹرنیٹ سروس انجوائے کر سکیں گے جبکہ یہ سہولت دوسری ٹیلی کام کمپنیوں کے کسٹمرز بھی حاصل کر سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *