سرگودھا کی دوشیزہ تو آپ کو یادہی ہو گی لیکن در حقیقت یہ کون ہے؟حیرت انگیز انکشاف

سرگودھا کی دوشیزہ تو آپ کو یادہی ہو گی لیکن در حقیقت یہ کون ہے؟حیرت انگیز انکشاف




سرگودھا (آن لائن اردو اخبار) دوشیزہ کا پورا نام دوشیزہ ثنابی بی ہے۔ دوشیزہ نے صرف چار مہینوں میں آٹھ شادیاں کیں۔دوشیزہ کا تعلق گردے اور انسانی اعضاء بیچنے والے سرگودھا کے مشہورعلاقے کوٹمومن سے ہے جہاں غربت اور تنگ حالات کی وجہ سے لوگ اپنے گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔ پولیس نے اپنی تفتیش میں پتہ لگایا ہے کہ دوشیزہ کا تعلق مسلم شیخ خاندان سے ہے۔ دوشیزہ کے والد چند سال پہلے وفات پا گئے تھے۔ والد کی وفات کے بعد دوشیزہ کی والدہ شمیم بی بی ،دوشیزہ ثنا بی بی اور دوشیزہ کی بہن اور بھائی ربنواز نامی شخص کے ساتھ اپنی غربت کی وجہ سے اپنے گردے بیچنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی چلے گئے۔ لیکن وہاں اس مکروہ دھندہ کے خلاف پولیس کی کاروائی چل رہی تھی جس کے خوف سے اس مسلم شیخ خاندان نے شادی کی بنیاد کو لوگوں کو لوٹنے کا پلان بنایا۔

سرگودھا آکر مسلم شیخ خاندان نے کئی مرد حضرات اور خواتین کو اپنے منصونے میں شامل کر لیا۔ اور صرف چھ ماہ کے وقفے میں کئی افراد کو لوٹا۔ اس وقفے کے دوران اس گینگ نے دوشیزہ کی آٹھ شادیاں یکے بعد دیگرے کروائی اور دوشیزہ کے سسرال والوں سے زیورات ،لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *