پورا خاندان کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ تہلکہ خیز خبر

پورا خاندان کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ تہلکہ خیز خبر




اسلام آباد (آن لائن اردو اخبار) پورا خاندان کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ نیب نے باپ، بیٹے اور بھائی کو کرپشن کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کوٹری میں چھاپہ مار کر کراچی و حیدرآباد کی نیب مجموعی ٹیم کی جانب محکمہ تعلیم بیورو آف کریکولم کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر پیر بخش سموں ان کے دو بیٹوں مستنصر سموں، مظفر سموں اور بھائی پرنس علی سموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس خاندان کی رہائش گاہ سے کئی بھوگس بلز، اہم دستاویزات اور بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے پائے گئے ہیں۔ اس خاندان نے قومی خزانے میں سے ۴۰ کروڑ لوٹا ہے۔ حیدرآباد کے ایک ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرمشتاق شیخ کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے۔ جو اسوقت کئی قسم کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے اور سموں خاندان کے افراد کا مشتاق شیخ کے گینگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیب کے نئے چیئرمین نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ کرپشن والے کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی قسم کا کوئی بھی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *