کپل شرما نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، خطرناک رپورٹ

کپل شرما نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، خطرناک رپورٹ




دبئی( آن لائن اردواخبار) کپل شرما نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، خطرناک ترین رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی فلم سٹار سلمان خان اورمعروف کامیڈین کپل شرما نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سب سے خطرناک اداکاروں کپل شرما پہلی اورسلمان خان نے دوسری پوزیشن پر ہیں۔ آج کا دور جو کہ انٹرنٹ کا دور ہے اس لئےفنکاروں اور ان کے پرسرتاروں کے درمیان انٹرنیٹ کی وجہ سے دوریاں اب صرف ایک کلک کی دوری پر ہیں مداح ایک کلک کریںاور اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔ یہ تمام معلومات بآسانی انٹرنیٹ پردستیاب ہوتی ہیں۔ اسکے ساتھ اب ان اداکاروں کے بارے میں انٹرنٹ پر کو معلومات موجود ہیں ان معلومات میں خطر ناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جوآپکے کمپیوٹر کو خراب کرسکتا ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھارت کی سائبر سیکیورٹی فرم مک اے فی حال ہی میں ایک سروے کیا جس میں کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دے دیا۔ سروےکی رپورٹ کے مطابق ان اداکاروں کو سرچ کیے جانے کی صورت میں کمپیوٹر میں خطرناک ترین وائرس ’’میلویر‘‘کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے کپمیوٹر خراب ہو سکتا ہے۔ جو کہ ایک پریشان کن صورتحال ہے۔ جب کہ میک اے فی کے رکن ویکانت کرشنا پور کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر سروے میں کپل شرما نے خطرناک ترین شخصیات کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرکے سب کو دنگ کردیا ہے جب کہ سلمان خان دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر عامر خان، چوتھے نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، پانچویں نمبر پر انوشکا شرما، چھٹے پر سنی لیون،ساتویں نمبر پر کنگنا رناوت، آٹھویں نمبر پر رنویر سنگھ ، نویں پر شاہد کپور اوردسویں نمبر پر ٹائیگر شروف براجمان ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *