بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’پدما وتی‘‘ کا ٹریلر1 بج کر3 منٹ پر ہی کیوں لانچ کیا گیا، حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’پدما وتی‘‘ کا ٹریلر1 بج کر3 منٹ پر ہی کیوں لانچ کیا گیا، حیران کن انکشاف




دبئی(آن لائن اردو اخبار) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ” پدماوتی ” کے ٹریلرکو 1بج کر 3 منٹ پر لانچ کرنے کی اہم وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔ شاہد کپور، رنبیر سنگھ اور دپیکا کی نئی فلم” پدماوتی ” کے ٹریلر کا شائقین بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اورکل اس فلم کا ٹریلر 1بج کر 3 منٹ پر لانچ کیا گیا تھا۔ فلم کےٹریلر نے لانچ ہوتے ہی نہ صرف مقبولیت حاصل ہوئی دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہد کپور اور فلم کے آفیشل پیج پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ ٹریلر کو خوب داد سے نوازا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر ایک بج کر تین منٹ پر لانچ کرنے کے فلم سازوں کے اس فیصلے کو حیرت میں ڈال دیا تھا کہ اس فلم کے ٹریلرکو ایک بج کر تین منٹ پر ہی کیوں لانچ کیا گیا۔

فلم سازوں نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ فلم سازوں نے کہا ہے کہ اگر وقت کو ۱۲ سے۲۴ گھنٹوں میں تبدیل کیا جائے تو وہ13.03میں منتقل ہو جاتا ہے یہ وہی وقت ہے جب رنویر سنگھ”علاؤ الدین خلجی ” اور شاہد کپور ” مہاراول رتن سنگھ ” کے درمیان جنگ شروع ہوئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ اس فلم کے ٹریلرکو ایک بج کر تین منٹ پر لانچ کیا گیا۔ اس فلم دپیکا رانی پدماوتی کے کردار میں نظر آئیں گی اور شاہد کپور ان کے شوہر مہاراول رتن سنگھ کا کردار ادا کریں گے جب کہ رنویرسنگھ علاؤ الدین خلجی کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم نمائش یکم دسمبر کو ہو گی ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *