شریف فیملی مشکلات کا شکار، حسن اور حسین نواز کے خلاف بڑا ایکشن

شریف فیملی مشکلات کا شکار، حسن اور حسین نواز کے خلاف بڑا ایکشن




اسلام آباد (آن لائن اردو اخبار) شریف فیملی مشکلات کا شکار، حسن اور حسین نواز کے خلاف بڑا ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرارد ینے می تیاری مکمل۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نا ہونے پر انہیں کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا جس حکم پر نیب حکام نے عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیب نے احتساب عدالت کے ساتھ ساتھ انکی رہائش گاہ کے باہر نوٹس لگا دیئے ہیں۔ اور ساتھ ہی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعےانکی وہاں کی رہائش گاہ پر نوٹس لگا دیئےجائیں گے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر ملزمان ۳۰ روز کا وقت دیا گیا ہے وہ عدالت میں پیش ہو جائیں۔ اخبارات میں ان کے اشتہارات بھی دیئے جائیں گے اگر حسن اور حسین 30 دن کے اندر اندر عدالت میں نہ ہوئے تو انکے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے، اور ساتھ ساتھ انکی جائیداد کی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *