سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ افسوس ناک خبر




لاہور (آن لائن اردو اخبار) پاکستانیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف ۔ قومی اسمبلی کے ارکان نے سعودی عرب میں ایک سعودی شخص کی طرف سے ایک محنت کش کو شیر کے آگے ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں یہ نکتہ اٹھایا کہ جس طرح ختم نبوت کا معاملہ حل ہوا اس پر آپ اور سپیکر مبارکباد کےحق دار ہیں لیکن یہ سازش کس نے کی اس پر پوری تحقیق کی جائے۔ علی محمد خان نے یہ بھی کہاکہ تمام بیرون ممالک میں فارن آفیسز میں ایک ڈیسک بنایا جائے ان کی مالی معاونت کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں کس سعودی شہری نے ایک پاکستانی مزدور کو شیر کے آگے چھوڑا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اس کا نوٹس لیا جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ میرے حلقے کے ایک محنت کش کے ساتھ سعودی عرب میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اس سے سعودی عرب میں کام کرنے والےپاکستانی ورکرز میں کافی خوف پیدا ہو گیا ہے۔ اس معاملہ پر حکومت نوٹس لے۔‎ یاد رہےکہ سعودی عرب میں عرب شیخ کی طرف سے ایک پاکستانی کومزدوری پررکھ کر اس پر شیر چھوڑدیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *