Australian cricket team attack in India Funny news

بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ؟ سنسنی خیز خبر




دبئی(آن لائن اردو اخبار) بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ؟سنسنی خیز خبر۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جو کہ بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے آئی تھیں جس پرنامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھارت میں میچ کھیل کر واپس ہوٹل میں جارہی تھیں کہ چند نامعلوم افراد نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فنچ نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ ٹویٹ کی ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک بس کے ذریعے واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ بھارتی شہریوں کے ایک ہجوم نے ان پر پتھروں کا دعویٰ کھول دیا اور بس کا شیشہ ٹوٹ گیا لیکن ایرن فنچ نے اپنی ٹویٹ میں کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی ہے۔

درحقیقت آسٹریلوی ٹیم انڈیا کرکٹ ٹیم پر فتح حاصل کر نے کے بعد واپس اپنے ہوٹل جا رہی تھی۔ اس افسوس ناک واقعہ کے بعد کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے دنیا بھر کے شائقینوں کے دل میں نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شائقین ٹویٹر پر یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا افسوس ناک واقعہ کے بعد بھارت میں بھی پاکستان کی طرح کرکٹ لمبے عرصے کیلئے بند ہو گی؟ ایک ٹویٹر یوزرکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو بھارت میں بھی کرکٹ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دینی چاہئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *