وسیم اکرم نے سرفراز احمد پر تنقید کرنیوالوں کو دو ٹوک جواب

وسیم اکرم نے سرفراز احمد پر تنقید کرنیوالوں کو دو ٹوک جواب




ابو ظہبی (آن لائن اردو اخبار) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے گزشتہ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ صرف ایک ٹیسٹ سیریز ہارنے پر سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنانا اچھی بات نہیں ہے۔ سرفراز کپتانی میں ابھی نیا نیا آیاہے اسے سنبھلنے کیلئے تھوڑا وقت دینا چاہیے۔ صرف ایک ہی ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی کوپورا کرنا نا ممکن ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے اس ٹیسٹ سیریز میں بہت اچھی کاردگردگی دکھائی ہے اسکے ساتھ ہماری ٹیم ابھی نا تجربہ کار ہے۔

وسیم اکرم نے منگل کو اپنے انٹرویومیں کہا کہ گرمی کا موسم ہو اور پہلی ٹیم ۴۸۰ سکور کر دے تو اتنا بڑا سکور ایچیو کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ ہماری ٹیم ابھی جونیئر ہے،اور سری لنکا نے بہت اچھی کاردگردگی دکھائی ہے۔ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن تین سو سے زیادہ سکور ایچیو کرنا مشکل کام ہوتا ہے۔ سرفراز ابھی نیا کپتان ہے اس کو سنبھلنے کیلئے ٹھوڑا سا وقت دینا چاہئے۔ سرفراز پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے،ہمارے پاس سرفرازکا کوئی متبادل کھلاڑی اس وقت ٹیم میں نہیں ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *