گوشت کو دو گھنٹے سے زیادہ مصالحے لگا کر رکھنےسے کیا ہوتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

گوشت کو دو گھنٹے سے زیادہ مصالحے لگا کر رکھنےسے کیا ہوتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف




دبئی (آن لائن اردو اخبار) ذرائع کے مطابق برطانیہ میں فوڈ سائنس کے سپیشلسٹ ڈاکٹر اسٹیورٹ فیریمونڈ نے اپنی ایک نئی کتاب میں بتایا ہے کہ گوشت کو کبھی مصالحے لگا کر دو گھنٹے سے زیادہ نہ رکھیں۔ انہوں نے اس کتاب میں تفصیل سے لکھا ہے کہ یہ اندازہ بالکل غلط ہے کہ اچھے ذائقے کیلئے گوشت کو زیادہ دیر تک مصالحے لگا رکھنا ضروری ہے۔ انکا کہنا ہے کہ گوشت کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہےجسکی وجہ سے گوشت میں مصالحہ چند ملی میٹر سے زیادہ نیچےنہیں جاپاتا۔انہوں نے اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ گوشت کو مسالحہ لگا کر رکھنے کیلئے صرف دو گھنٹے کافی ہیں۔

دوگھنٹے میں مصالحے نے جتنا نیچے جانا ہوتا چلا جاتا ہے۔ اسٹیورٹ فیریمونڈ کے مطابق زیادہ دیر میرینیٹ کرنے سے مصالحے میں موجود لیموں کے جوس اور سرکے جیسے ایسیڈک جزیات گوشت کے ذائقے اور شکل کو بھی خراب اور بے سرا کردیتے ہیں۔ تو اگر آپ اچھا میرینیٹڈ میٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پورا دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں،بس دو گھنٹے ہی کافی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *