پا کستانیوں کے لئے خوشخبری،4.5 جی ٹیکنالوجی متعارف کر وا دی گئی

پا کستانیوں کے لئے خوشخبری،4.5 جی ٹیکنالوجی متعارف کر وا دی گئی




لاہور ( آن لائن اردو اخبار)پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی متعارف کر وا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹیکنالوجی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی ایک کمپنی وائی ٹرائب نے متعارف کروائی ہے۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ 4.5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے یوزر کسی بفرنگ کے بغیر الٹرا ایچ ڈی ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور کمپنیز اور آفسز کے ورکرز کو انٹرنیٹ کے حوالے سے کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ وائی ٹرائب کمپنی نے 4.5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کومتعارف کروانے کا اعلان مارچ میں کیا تھا لیکن کمپنی نے4.5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے پیکجز کا اعلان اب کیا ہے۔ وائی ٹرائب کمپنی نے اگست میں دعویٰ کیا تھا کہ 4.5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ۲۰۰ ایم بی پی ایس سپیڈ فراہم کرے گی۔

اب 4.5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے۔ جس کے پیکجز یوزر اپنی مرضی کے مطابق سیلیکٹ کر سکیں گے۔ شروع میں یہ ٹیکنالوجی بس پانچ شہروں میں میسر ہوگی۔ اور ان شہروں میں فیصل آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہے۔ یاد رہے کہ 4 جی انٹرنیٹ سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ اس نئی سروس کے ذریعے صارفین 100 ایم بی پی ایس کا کنکشن حاصل کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *