ایسی خاتون جس کے قریب جانے سے مرد کیا خواتین بھی بے حد گھبراتی ہیں

ایسی خاتون جس کے قریب جانے سے مرد کیا خواتین بھی بے حد گھبراتی ہیں۔ آخر کیا وجہ بنی؟




دبئی(آن لائن اردواخبار) خواتین میں اللہ تعالیٰ نے مردوں کیلئے کشش رکھی ہے۔ مرد حضرات اسی کشش کی وجہ سے خواتین کی تعریف کرتے ہیں اور اور خواتین کے ساتھ کی خواہش رکھتے ہیں۔ لیکن برطانیہ کی ایک خاتون کے پاس جانے سے مرد تومرد عورتیں بھی جانا گوارا نہیں کرتی۔ عورتیں بھی ہرممکنہ کوشش کرتی ہیں کہ اس عورت سے جتنا ممکن ہو سکے دور رہا جائے۔ اس برطانوی خاتون کا نام کیلی ہے۔ جس کی ہر وقت پیاز اور مچھلی کی بڑی ناگواربوآتی رہتی ہے۔ جسے برداشت مشکل نہیں ناممکن ہے۔ برطانیہ کی یہ کیلی نامی خاتون ایک ہسپتال میں کام کرتی ہے۔ جس سے پیاز اور مچھلی کی ناگوار بدبو آنے کی وجہ سے ڈے سے نائٹ ورکنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کیونکہ اس کے ساتھ کام کرنے والوں نے اس سے آنے والی ناگوار بو کی وجہ سے احتجاج کر دیا تھا کہ وہ اس بو کام نہیں کر سکتے۔

برطانوی خاتون کیلی کے مطابق اس کے پاس سے بچپن سے ہی پیاز اور مچھلی کی گندی بو آتی ہے جسکی وجہ سے وہ کمتری اور تحقیر کا شکار ہے۔ کیلی کے شوہر مائیکل نے کہا ہے کہ وہ اس بو کے عادی ہو چکے ہیں اور انہیں کیلی کے ساتھ رہنے سے کوئی اعتراض نہیں۔ درحقیقت کیلی ایک بیماری میں مبتلا ہے جس کانام ٹرائی میتھائلامینوریا ہے۔ اس بیماری میں خوراک کے میٹابولزم عمل کے دوران چند مرکبات ایسےہوتے ہیں جو تحلیل نہیں ہوپاتے کیونکہ انہیں تحلیل کرنے کیلئے جسم میں صلاحیت موجود نہیں ہوتی جب وہ مرکبات پسینے کے ذریعے خارج ہوتے ہیں تو جسم سے مچھلی اور پیاز کی انتہائی ناگوار بدبو خارج ہونے لگ جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک لاعلاج بیماری ہے۔ اس بیماری کو کنٹرول تو کیا جا سکتا ہے مگر اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *