معروف اسٹیج اداکارہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا

معروف اسٹیج اداکارہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا




لاہور( آن لائن اردو اخبار) معروف اسٹیج اداکارہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کو واقعے کے چار گھنٹے بعد خبر ملی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ شمیم عرف شمو کو فائرنگ ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ شمیم ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں کرائے کے مکان پر رہتی تھیں۔ انکے قتل کی خبران کے شوہراظہر نے صبح صبح اطلاع دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ پتہ چلاہے کہ اداکارہ کو گھر میں ہی رات گئے قتل کیا گیا ہے۔ اور جب کہ ان کے شوہر نے اہلیہ کے قتل کی خبر واقعے کے 4 گھنٹے بعد خبر دی۔ اورپولیس کی کاروائی جاری ہے ابتدائی کاروائی میں شک کی بنیاد پر ادکارہ کے شوہرحراست میں لے لیا ہے باقی مزید قتل کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *