روبوٹ موبائل متعارف کروادیا گیا، ناقابل یقین فیچرز سامنے آ گئے

روبوٹ موبائل متعارف کروادیا گیا، ناقابل یقین فیچرز سامنے آ گئے




دبئی(آن لائن اردو اخبار) روبوٹ موبائل متعارف کروادیا گیا، ناقابل یقین فیچرز سامنے آ گئے تفصیلات کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی نے روبوٹ موبائل متعارف کروا دیا ہے۔ ہرموبائل کمپنی چاہتی ہے کہ اسکے موبائل میں باقی کمپنیوں کی نسبت منفرد فنکشز ہو اور نئی سے نئی چیزیں ہو، موبائل ٹیکنالوجی کی دوڑ میں جاپان کی ایک کمپنی نے ایک ریموٹ موبائل متعارف کروایا ہے جسے دیکھ کر آپ یہ اندازہ نہیں کہ یہ ایک سمارٹ فون ہے۔ اس روبوٹ موبائل کا نام روبو ہون ہے۔ یہ سمارٹ فون میسیجز،کالز کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی سہولیات بھی دیتا ہے جس کا آپ گمان بھی نہیں کر سکتے۔

روبو ہون چل بھی سکتا ہے اور بیٹھ بھی سکتا ہے کھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کر سکتا ہے اور ہاتھ بھی کھڑے کر سکتا ہے اور اس میں سب سے زیادہ دلکش یہ فیچر ہے کہ پیغام اور الارم خود ہی سنا دیتا ہے۔ یہ ممالک ۲۰۱۸ کے وسط میں مارکیٹ میں لانچ ہو گا اور مارکیٹ میں فروختگی کیلئے موجود ہو گا۔ اس روبوٹ سمارٹ فون کا وزن 390 گرام اور سائز 5.19 سینٹی میٹر ہے یعنی اس سمارٹ فون کو آپ جیب میں نہیں رکھ سکتے ان تمام فیچر کے ساتھ ساتھ اس میں ایل ٹی ای اور وائی فائی کا فنکشن بھی موجود ہے۔ اس کے پچھلی طرف دو چھوٹی چھوٹی 320[240 انچ کی سکرینیں بھی موجود ہیں۔ یہ ریبوٹ سمارٹ فون 2018 میں مارکیٹ میں موجود ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *