جرمنی جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے خوش خبری

جرمنی جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے خوش خبری




دبئی (آن لائن اردو اخبار) جرمنی جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے خوش خبری۔ تفصلات کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی ’’ایمبی اینٹی‘‘ پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شریک ہونے کےخواہشمند 12 اکتوبر 2017ء تک برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس عالمی تجارتی نمائش میں کراکری کٹلری، کچن ویئر، ہاؤس ویئر اور گفٹ آئٹمز تیارکرنے اور برآمد کرنے والے ادارے بھی شمولیت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش کرسکیں گے۔ جبکہ اس سے انہیں کاروباری معاملات طے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ پانچ روز ہ نمائش 9 تا 13 فروری 2018ء کو جرمنی کے ایک شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *